Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 1 · Chapter 3

Purification

بَابُ الْمَاءِ الْمُتَغَيِّرِباب: وہ پانی جو تبدیل ہوچکا ہو

18 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

45

Sunan al-Daraqutni #45

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَزَّازُ ، نا عَلِيُّ بْنُ السَّرَّاجِ ، نا أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ ثَوْبَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَاءُ طَهُورٌ إِلا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ أَوْ عَلَى طَعْمِهِ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Thawban Radiyallahu Anhu narrates: The Prophet, peace and blessings be upon him, said: "Water is a purifying thing, except for that water whose smell or taste (impure thing) prevails."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا: ”پانی پاک کرنے والی چیز ہے، ماسوائے اس پانی کے، جس کی بو یا ذائقے پر (ناپاک چیز) غالب آ جائے۔“

46

Sunan al-Daraqutni #46

مرسل

حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّوَّافِ ، نا حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا سُرَيْجٌ ، نا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَحْوَصِ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا يُنَجِّسُ الْمَاءَ إِلا مَا غَيَّرَ طَعْمَهُ أَوْ رِيحَهُ " . لَمْ يُجَاوِزْ بِهِ رَاشِدًا، وَأَسْنَدَهُ الْغُضَيْضِيُّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Rashid bin Saad Radiyallahu Anhu narrates: The Prophet, peace and blessings be upon him, said: "Nothing defiles water, except that which changes its taste or smell." The above-mentioned hadith is transmitted to Rashid bin Saad, however, Azizi has quoted this hadith on the authority of Sayyidna Abu Maama.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا راشد بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”پانی کو کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی، ماسوائے جو چیز اس کے ذائقے یا بو کو تبدیل کر دیں۔“ مذکورہ روایت راشد بن سعد تک منقول ہے، تاہم عضیضی نے اس حدیث کو سیدنا ابومامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔

47

Sunan al-Daraqutni #47

Da'if

حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الأَبَّارُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْغُضَيْضِيُّ ، نا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو الْحَجَّاجِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لا يُنَجِّسُ الْمَاءَ شَيْءٌ إِلا مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ " . لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَالصَّوَابُ فِي قَوْلِ رَاشِدٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Umamah Radiyallahu Anhu narrates the saying of the Prophet, peace and blessings be upon him: "Nothing defiles water, except that which changes the smell and taste of that water." This hadith has been quoted as "marfu'" only from Rashid bin Sa'd and this narrator is not authentic, it is Sahih, it is narrated on the authority of Rashid bin Sa'd.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، ماسوائے اس چیز کے جو اس پانی کی بو اور ذائقے کو تبدیل کر دے۔“ اس روایت کو ”مرفوع“ کے طور پر صرف رشدین بن سعد سے نقل کیا ہے اور یہ راوی مستند نہیں ہے، صحیح یہ ہے، یہ راشد بن سعد کے قول پر منقول ہے۔

48

Sunan al-Daraqutni #48

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِيُّ أَبُو سُلَيْمَانَ ، نا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرِثِيُّ ، نا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْمَاءُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Sahl bin Sa'd (RA) narrates the saying of the Prophet (PBUH): \Nothing defiles water.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“

49

Sunan al-Daraqutni #49

مرسل

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نا الأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَاءُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ إِلا مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ أَوْ طَعْمِهِ " . مُرْسَلٌ، وَوَقَفَهُ أَبُو أُسَامَةَ عَلَى رَاشِدٍ."

EnglishUnverified translation

Rashid bin Saad narrates: The Prophet, peace and blessings of God be upon him, said: \Nothing defiles water except that which overpowers its smell or taste.\" This hadith is \"musal\" and a narrator named Abu Usama transmitted it to Rashid bin Sa'd as a \"mawquf\" hadith.""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

راشد بن سعد بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”پانی کو کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی ماسوائے اس چیز کے جس کی بو یا ذائقہ اس پانی پر غالب آ جائے۔“ یہ روایت ”مرسل“ ہے اور ابواسامہ نامی راوی نے اسے راشد بن سعد تک ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

50

Sunan al-Daraqutni #50

مرسل

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو الْبَخْتَرِيِّ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، نا الأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ، وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالا: الْمَاءُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ إِلا مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ " ."

EnglishUnverified translation

Abu Awun Rashid bin Sa'd states: Nothing defiles water, except that which changes the smell or taste of the water.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعون راشد بن سعد بیان کرتے ہیں: پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، ماسوائے اس چیز کے، جو پانی کی بو یا اس کے ذائقے کو تبدیل کر دے۔

51

Sunan al-Daraqutni #51

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، نا هُشَيْمُ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، يَقُولُ: إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ كُلُّهُ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " ."

EnglishUnverified translation

Saeed bin Musayyib says: Water is pure, nothing impures it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن مسیب فرماتے ہیں: پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

52

Sunan al-Daraqutni #52

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، نا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ، نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، سَأَلْنَاهُ عَنِ الْغُدْرَانِ وَالْحِيَاضِ تَلِغُ فِيهَا الْكِلابُ، قَالَ: أنزل الْمَاءُ طَهُورًا لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " ."

EnglishUnverified translation

Dawood bin Abu Hind narrates: We asked Saeed bin Musaib about a well and a reservoir from which even dogs drink, so he said: Water has been revealed as a pure thing, nothing defiles it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

داؤد بن ابوہند بیان کرتے ہیں: ہم نے سعید بن مسیب سے کنویں اور ایسے حوض کے بارے میں دریافت کیا جس میں سے کتے بھی پی لیتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: پانی تو پاک چیز کے طور پر نازل کیا گیا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

53

Sunan al-Daraqutni #53

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّقَّاقُ، قَالا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنا عَبْدُ الْوَهَّابِ، أنا دَاوُدُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: أنزل اللَّهُ تَعَالَى الْمَاءَ طَهُورًا فَلا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " ."

EnglishUnverified translation

Dawood quotes the statement of Saeed bin Musaib: \Allah has revealed water as a pure thing

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

داؤد سعید بن مسیب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے پانی کو پاک چیز کے طور پر نازل کیا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“

54

Sunan al-Daraqutni #54

Sahih

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّيَّاتُ ، نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، قَالا: نا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ . ح وَثنا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا أَبُو أُسَامَةَ ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِيَ يُلْقَى فِيهَا الْمَحِيضُ وَالنَّتْنُ، وَقَالَ يُوسُفُ: وَالْجِيَفُ، وَقَالُوا: وَلُحُومُ الْكِلابِ، فَقَالَ: إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . وَالْحَدِيثُ عَلَى لَفْظِ ابْنِ أَبِي عَوْنٍ، وَقَالَ يُوسُفُ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Abu Saeed Al-Khudri (RA) narrates: It was said: O Messenger of Allah! We perform ablution from the "Baa'a" well, although menstruating women's clothes and other dirty things are put into it. One tradition has these words: "Dead" is thrown. Some narrators have quoted these words: Dog meat is put. The Prophet, peace be upon him, said: "Water is pure, nothing impures it." These words of the hadith are in accordance with the words narrated by the narrator named Ibn Abu Aoun.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم لوگ ”بضاعہ“ کنویں سے وضو کر لیتے ہیں، حالانکہ اس میں حائضہ عورتوں کے کپڑے اور دیگر گندی چیزیں ڈالی جاتی ہیں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مردار“ ڈالا جاتا ہے۔ بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: کتے کا گوشت ڈال دیا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ حدیث کے یہ الفاظ ابن ابوعون نامی راوی کے نقل کردہ الفاظ کے مطابق ہیں۔

55

Sunan al-Daraqutni #55

Sahih

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَلِيطِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُقَالُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَيُسْتَقَى الْمَاءُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِيَ يُلْقَى فِيهَا لُحُومُ الْكِلابِ وَالْمَحَائِضُ وَعُذَرُ النَّاسِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمَاءُ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " . خَالَفَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، رَوَاهُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ سَلِيطٍ، فَقَالَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ قَالَهُ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Saeed Al-Khudri (RA) narrates: I heard from the Prophet (PBUH), when he was asked: O Messenger of Allah! We drink water from the well of "Baa'ah", although the meat of dogs, the clothes of menstruating women and the filth of people are put into it (so what is the ruling on this)? The Prophet, peace be upon him, said: "Water is pure, nothing impures it." This tradition is narrated along with another chain of transmission, but there is some difference in its chain of transmission.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، جب آپ سے یہ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم لوگ ”بضاعہ“ کے کنویں سے پانی پیتے ہیں، حالانکہ اس میں کتوں کا گوشت، حیض والی عورتوں کے کپڑے اور لوگوں کی گندگی ڈال دی جاتی ہے (تو اس کا کیا حکم ہے)؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔

56

Sunan al-Daraqutni #56

Da'if

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَبُو سَيَّارٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحِيَاضِ الَّتِي تَكُونُ فِيمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ الْكِلابَ وَالسِّبَاعَ تَرِدُ عَلَيْهَا، فَقَالَ: لَهَا مَا أَخَذَتْ فِي بُطُونِهَا وَلَنَا مَا بَقِيَ شَرَابٌ وَطَهُورٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Huraira (RA) narrates: The Prophet (PBUH) was asked about these reservoirs, which come at different places on the way to Makkah and Medina. He was told: Dogs and beasts drink water from these reservoirs. The Prophet (PBUH) said: \Whatever they put in their stomachs is their air

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان حوضوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو مکہ مکرمہ اور مدینہ کے راستے میں مختلف جگہ پر آتے ہیں، آپ کو بتایا گیا: کتے اور درندے ان حوضوں سے پانی پیتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے پیٹ میں جو کچھ وہ ڈال لیتے ہیں وہ ان کا ہوا اور جو بچ جائے وہ ہمارے پینے کے قابل ہے اور صاف ہے۔“

57

Sunan al-Daraqutni #57

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ . ح وَثنا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِيُّ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي سَلِيطُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ الْحَكَمِ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يُسْتَقَى لَكَ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ، بِئْرِ بَنِي سَاعِدَةَ، وَهِيَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيهَا مَحَائِضُ النِّسَاءِ وَلُحُومُ الْكِلابِ وَعُذَرُ النَّاسِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Abu Saeed Al-Khudri (RA) narrates: It was said to the Prophet (PBUH): Water is brought for you from a well called "Baa'ah", which is the well of Banu Sa'idah. In this well, the clothes of menstruating women, the meat of dogs and the filth of people are put. She doesn't."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: آپ کے لیے ”بضاعہ“ نامی کنویں سے پانی لایا جاتا ہے، جو ”بنو ساعدہ“ کا کنواں ہے، اس کنویں میں حیض والی عورتوں کے کپڑے، کتوں کا گوشت اور لوگوں کی گندگی ڈالی جاتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“

58

Sunan al-Daraqutni #58

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، نا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، نا ابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَلِيطِ بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition is narrated from the Holy Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, on the authority of Sayyiduna Abu Saeed Al-Khudri, may Allah be pleased with him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔

59

Sunan al-Daraqutni #59

Sahih

حَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْجَوْهَرِيُّ ، قَالا: نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ، وَهِيَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيهَا الْمَحَائِضُ وَلُحُومُ الْكِلابِ وَالنَّتْنُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Abu Saeed Al-Khudri (RA) narrates: It was said to the Prophet (PBUH): O Messenger of Allah! Shall we perform ablution from a well called Baa'a? In which the clothes of menstruating women, the meat of dogs and dirt are put, then the Prophet, peace and blessings of God be upon him, said: \Water is pure and nothing impures it.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! ہم لوگ بضاعہ نامی کنویں سے وضو کر لیا کریں؟ جس میں حیض والی عورتوں کے کپڑے، کتوں کا گوشت اور گندگی ڈال دی جاتی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی پاک ہوتا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“

60

Sunan al-Daraqutni #60

Sahih

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.

EnglishUnverified translation

This tradition along with another chain of transmission has been narrated from the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, on the authority of Sayyidna Abu Saeed Khudri (RA).

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منقول ہے۔

61

Sunan al-Daraqutni #61

حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، نا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ أُمِّهِ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ ، يَقُولُ: شَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Sahl bin Saad Sa'idi (RA) narrates: The Prophet (PBUH) drank the water of the \Baa'a\" well.""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”بضاعہ“ کنویں کا پانی پیاتھا۔

62

Sunan al-Daraqutni #62

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نا الْمُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَيَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ ، أَنَّ عُمَرَ ، وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، مَرَّا بِحَوْضٍ، فَقَالَ عَمْرٌو: يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ، أَتَرِدُ عَلَى حَوْضِكَ هَذَا السِّبَاعُ؟ فَقَالَ عُمَرُ: يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ، لا تُخْبِرْنَا فَإِنَّا نَرِدُ عَلَى السِّبَاعِ وَتَرِدُ عَلَيْنَا " ."

EnglishUnverified translation

Abu Sa'eed and Yahya bin Abd al-Rahman narrate: Once Sayyiduna Umar, may God be pleased with him, and Sayyidna Amr ibn al-Aas, may God be pleased with him, passed by a reservoir, and Sayyidna Amr, may God be pleased with him, inquired: O owner of the tank! Do the beasts also come and drink water at this reservoir of yours? So Sayyiduna Umar Radiyallahu Anhu said: \O owner of the reservoir! Do not tell us about this (because to drink water from such a reservoir) sometimes we come after the beasts and sometimes they come after us.\"""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوسعید اور یحییٰ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ ایک حوض کے پاس سے گزرے تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے حوض کے مالک! کیا تمہارے اس حوض پر درندے بھی آ کر پانی پیتے ہیں؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے حوض کے مالک! تم ہمیں اس بارے میں نہ بتاؤ (کیونکہ اس طرح کے حوض سے پانی پینے کے لیے) کبھی ہم درندوں کے بعد آ جاتے ہیں اور کبھی وہ ہمارے بعد آ جاتے ہیں۔“