Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 1 · Chapter 16

Purification

بَابُ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ فِي الْخَلَاءِباب: بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف رخ کرنا · بَابٌ فِي الِاسْتِنْجَاءِباب: استنجاء کے احکام

14 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

161

Sunan al-Daraqutni #161

Sahih

نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ مَرْوَانَ الأَصْفَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ أَنَاخَ رَاحِلَتَهُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ ثُمَّ جَلَسَ يَبُولُ إِلَيْهَا، فَقُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَيْسَ قَدْ نُهِيَ عَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: بَلَى، إِنَّمَا نُهِيَ عَنْ ذَلِكَ فِي الْفَضَاءِ، فَإِذَا كَانَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ شَيْءٌ يَسْتُرُكَ فَلا بَأْسَ " . هَذَا صَحِيحٌ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ."

EnglishUnverified translation

Marwan Asfar narrates: I saw Sayyiduna Abdullah bin Umar, may God be pleased with him, he made his camel sit facing the Qiblah and then sat down facing it and started to urinate. I said: \O Abu Abd al-Rahman! Is this not forbidden?\" So he said: \"Yes! But it is forbidden to do this in the open air. When there is something obstructing you and the Qiblah

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مروان اصفر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا، انہوں نے اپنی اونٹنی کو قبلہ کی طرف رخ کر کے بٹھایا اور پھر بیٹھ کر اس کی طرف منہ کر کے پیشاب کرنے لگے۔ میں نے کہا: ”اے ابوعبدالرحمن! کیا اس بات سے منع نہیں کیا گیا؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”ہاں! لیکن کھلی فضا میں ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے، جب تمہارے اور قبلہ کے درمیان کوئی چیز رکاوٹ ہو، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔“ یہ روایت مستند ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

162

Sunan al-Daraqutni #162

Sahih

نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، نا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَانَا أَنْ نَسْتَدْبِرَ الْقِبْلَةَ أَوْ نَسْتَقْبِلَهَا بِفُرُوجِنَا إِذَا أَهْرَقْنَا الْمَاءَ، ثُمَّ قَدْ رَأَيْتُهُ قَبْلَ مَوْتِهِ بِعَامٍ يَبُولُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ " . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ، وَقَالَ ابْنُ شَوْكَرٍ: أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ أَوْ يَسْتَدْبِرَهَا."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) forbade us, "If we pour water on our private parts (during and after defecating), then we should turn our backs or face towards the Qibla." Sayyiduna Jabir (may Allah be pleased with him) narrates: After that, I saw the Holy Prophet, may God bless him and grant him peace, one year before his appearance, and he was urinating facing the Qiblah. All the narrators of this hadeeth are trustworthy and a narrator named Ibn Shukar has narrated these words: "Let us face the Qiblah or turn our backs."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے، ”ہم (پاخانہ کرتے ہوئے اور اس کے بعد) اپنی شرمگاہوں پر پانی ڈالیں تو اس وقت قبلہ کی طرف پیٹھ کریں یا رخ کریں۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال ظاہری سے ایک سال پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبلہ کی طرف رخ کر کے پیشاب کر رہے تھے۔ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں اور ابن شوکر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”ہم قبلہ کی طرف رخ کریں یا پیٹھ کریں۔“

163

Sunan al-Daraqutni #163

Da'if

نا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، حَدَّثَنِي السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ أَبُو سَهْلٍ ، نا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: ذُكِرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ قَوْمًا يَكْرَهُونَ أَنْ يَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَوْضِعِ خَلائِهِ أَنْ يَسْتَقْبِلَ بِهِ الْقِبْلَةَ " . بَيْنَ خَالِدٍ وَعِرَاكٍ، خَالِدُ بْنُ أَبِي الصَّلْتِ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: Once it was mentioned to the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) that some people do not like facing the Qibla while defecating and their backs, so the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) instructed them to defecate in a place where the faeces were facing the Qibla. Imam Darqutni states: In the chain of transmission of this tradition, there is a narrator named Khalid bin Abu Salat between the narrator named Khalid and the narrator named Arak.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا، کچھ لوگ پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ کرنے اور پیٹھ کرنے کو ناپسند کرتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں پاخانہ کی ایسی جگہ پر جا کر قضائے حاجت کرنے کی ہدایت کی جس کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔ امام دارقطنی بیان کرتے ہیں: اس روایت کی سند میں خالد نامی راوی اور عراک نامی راوی کے درمیان خالد بن ابوصلت نامی راوی ہے۔

164

Sunan al-Daraqutni #164

Da'if

نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْجَمَّالُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، نا الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، قَالَ: كَانُوا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَقَالَ: مَا اسْتَقْبَلْتُ الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ مُذْ كُنْتُ رَجُلا . وَعِرَاكُ بْنُ مَالِكٍ عِنْدَهُ، فَقَالَ عِرَاكٌ : قَالَتْ عَائِشَةُ : بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ قَوْمًا يَكْرَهُونَهُ فَأَمَرَ بِمَقْعَدَتِهِ فَحُوِّلَتْ إِلَى الْقِبْلَةِ " ، وَهَذَا مِثْلُهُ . تَابَعَهُ يَحْيَى بْنُ مَطَرٍ، عَنْ خَالِدٍ."

EnglishUnverified translation

Narrated Khalid: Those people were present with Umar bin Abdul Aziz, who said: "Since I was young, I have never defecated facing the Qiblah." Arak bin Malik was present with them. Arak said: Sayyida Aisha (may Allah be pleased with her) narrated this: Once the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) came to know that some people disliked this, so the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) gave this order about his toilet, so the toilet was turned towards the Qiblah. There is another tradition similar to this.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

خالد جزء بیان کرتے ہیں: وہ لوگ عمر بن عبدالعزیز کے پاس موجود تھے، انہوں نے یہ فرمایا: ”میں جب سے جوان ہوا ہوں، میں نے کبھی بھی قبلہ کی طرف رخ کر کے پاخانہ نہیں کیا۔“ عراک بن مالک ان کے پاس موجود تھے، عراک نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کا پتہ چلا کہ کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بیت الخلا کے بارے میں یہ حکم دیا، تو اس بیت الخلا کا رخ قبلہ کی طرف کر دیا گیا۔ اسی کی مانند ایک اور روایت منقول ہے۔

165

Sunan al-Daraqutni #165

Da'if

نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نا عَمِّي ، نا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ ، نا يَحْيَى بْنُ مَطَرٍ ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْمٍ يَكْرَهُونَ أَنْ يَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ فَحَوَّلَ مَقْعَدَتَهُ إِلَى الْقِبْلَةِ " . هَذَا الْقَوْلُ أَصَحُّ، هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو عَوَانَةَ وَالْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ ويَحْيَى بْنُ مَطَرٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِرَاكٍ . وَرَوَاهُ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ، عَنْ عِرَاكٍ، وَتَابَعَهُمَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، إِلا إِنَّهُ قَالَ: عَنْ رَجُلٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) heard about some people who disliked facing the Qiblah while defecating or urinating, so by the order of the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) their places of defecation were turned towards the direction of the Qiblah. This tradition is more authentic. This tradition has also been narrated by some other narrators.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ لوگوں کے بارے میں یہ بات سنی کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں، پاخانہ یا پیشاب کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ کریں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے تحت ان کے پاخانے کے لیے بیٹھنے کی جگہ کو قبلہ کے رخ کی طرف پھیر دیا گیا۔ یہ روایت زیادہ مستند ہے۔ اس روایت کو بعض دیگر راویوں نے بھی نقل کیا ہے۔

166

Sunan al-Daraqutni #166

Da'if

نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي خِلافَتِهِ، وَعِنْدَهُ عِرَاكُ بْنُ مَالِكٍ، فَقَالَ عُمَرُ: مَا اسْتَقْبَلْتُ الْقِبْلَةَ وَلا اسْتَدْبَرْتُهَا بِبَوْلٍ وَلا غَائِطٍ مُذْ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ عِرَاكٌ : حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ ، قَالَتْ: لَمَّا بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْلُ النَّاسِ فِي ذَلِكَ أَمَرَ بِمَقْعَدَتِهِ فَاسْتَقْبَلَ بِهَا الْقِبْلَةَ . هَذَا أَضْبَطُ إِسْنَادٍ، وَزَادَ فِيهِ خَالِدُ بْنُ أَبِي الصَّلْتِ، وَهُوَ الصَّوَابُ."

EnglishUnverified translation

Khalid bin Abu Salat narrates: I was sitting next to Umar bin Abdul Aziz during his caliphate, and Arak bin Malik was also sitting next to him. Umar ibn Abdul Aziz said: "I have never turned my back towards the Qiblah while urinating or defecating for so long." So Arak said: Sayyida Aisha (may Allah be pleased with her) narrated this hadith to me. She says: When the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) came to know about the opinion of some people, the place of his stool was turned towards the Qiblah under the order of the Prophet (peace be upon him). The chain of transmission of this tradition is more reliable and it has the addition of a narrator named Khalid bin Abu Salat, and it is correct.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

خالد بن ابوصلت بیان کرتے ہیں: میں عمر بن عبدالعزیز کے پاس ان کے زمانہ خلافت میں بیٹھا ہوا تھا، ان کے پاس عراک بن مالک بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ عمر بن عبدالعزیز نے یہ فرمایا: ”میں نے اتنے عرصے سے کبھی بھی پیشاب یا پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ نہیں کیا اور پیٹھ نہیں کی۔“ تو عراک نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ حدیث سنائی تھی، وہ فرماتی ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بعض لوگوں کی اس رائے کے بارے میں پتہ چلا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے تحت ان کے پاخانے کی جگہ کا رخ قبلہ کی طرف کر دیا گیا۔ اس روایت کی سند میں زیادہ ضبط پایا جاتا ہے اور اس میں خالد بن ابوصلت نامی راوی کا اضافہ ہے اور یہ درست ہے۔

167

Sunan al-Daraqutni #167

Da'if

نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ . ح وَثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، بِهَذَا قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْتَقْبِلُوا بِمَقْعَدَتِي الْقِبْلَةَ " . وَقَالَ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ يَذْكُرُونَ كَرَاهِيَةَ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ بِالْفُرُوجِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ فَعَلُوهَا حَوِّلُوا مَقْعَدَتِي إِلَى الْقِبْلَةِ "، وَهَذَا مِثْلُهُ."

EnglishUnverified translation

Arak bin Malik narrates this on the authority of Sayyida Aisha Siddiqa, she says: The Prophet, peace and blessings be upon him, commanded: \Turn my toilet towards the Qiblah.\" A narrator named Yahya bin Ishaq has narrated this: Once the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) brought Tashrif and people were talking about the dislike of facing the Qiblah when urinating or defecating.""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عراک بن مالک، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا: ”میرے بیت الخلا کا رخ قبلہ کی طرف کر دو۔“ یحییٰ بن اسحاق نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو لوگ پیشاب یا پاخانے کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنے کے ناپسندیدہ ہونے کا تذکرہ کر رہے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ لوگ ایسا کہہ رہے ہیں، تم میرے بیت الخلا کا رخ قبلہ کی طرف کر دو۔“

168

Sunan al-Daraqutni #168

Da'if

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، ثنا الثَّقَفِيُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عِرَاكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِخَلائِهِ فَحُوِّلَ إِلَى الْقِبْلَةِ لَمَّا بَلَغَهُ أَنَّ النَّاسَ قَدْ كَرِهُوا ذَلِكَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: On the order of the Prophet, may God bless him and grant him peace, his toilet was turned towards the Qibla, when he found out that some people disliked it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے تحت آپ کے بیت الخلا کا رخ قبلہ کی طرف کر دیا گیا تھا، جب آپ کو اس بات کا پتہ چلا تھا کہ کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں۔

169

Sunan al-Daraqutni #169

Da'if

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ جَعْفَرٍ الأَحْوَلُ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِيُّ ، نا عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ ، عَنْ عِيسَى الْحَنَّاطِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ، فَلَمَّا دَخَلْتُ إِلَيْهِ، فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَرَجِ عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ " . عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ ضَعِيفٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates: I attended the service of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) on some errand. Shaykh Abul Hasan (Imam Darqutni) says: The narrator named Isa bin Abu Isa Hanat is weak.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں کسی کام سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں داخل ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت بیت الخلا میں دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے قضائے حاجت کر رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔ شیخ ابوالحسن (امام دارقطنی) فرماتے ہیں: عیسیٰ بن ابوعیسیٰ حناط نامی راوی ضعیف ہے۔

170

Sunan al-Daraqutni #170

Sahih

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ صَاعِقَةُ ، نا أَبُو الْمُنْذِرِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ ، نا وَرْقَاءُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلا تَسْتَدْبِرُوهَا بِغَائِطٍ وَلا بَوْلٍ وَلَكِنْ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا " ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abu Ayyub Ansari (RA) narrates: The Prophet (PBUH) said: "Do not face the Qiblah while defecating or urinating, and do not turn your back to it, but face the east or the west (according to Madinah Munawarah)."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پاخانہ کرتے ہوئے یا پیشاب کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ نہ کرو، اس کی طرف پیٹھ نہ کرو، بلکہ (مدینہ منورہ کے حساب سے) مشرق یا مغرب کی طرف رخ کرو۔“

171

Sunan al-Daraqutni #171

Da'if

نا إسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، نا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: عَجِبْتُ لِقَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَنَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: وَمَا قَالا؟ قُلْتُ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : لا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلا تَسْتَدْبِرُوهَا " . وَقَالَ وَقَالَ نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ مَذْهَبًا مُوَاجِهَ الْقِبْلَةِ " فَقَالَ: أَمَّا قَوْلُ أَبِي هُرَيْرَةَ فَفِي الصَّحْرَاءِ: " إِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى خَلْقًا مِنْ عِبَادِهِ يُصَلُّونَ فِي الصَّحْرَاءِ فَلا تَسْتَقْبِلُوهُمْ وَلا تَسْتَدْبِرُوهُمْ، وَأَمَّا بُيُوتِكُمْ هَذِهِ الَّتِي يَتَّخِذُونَهَا لنَّتْنِ فَإِنَّهُ لا قِبْلَةَ لَهَا " . عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطُ وَهُوَ عِيسَى بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ."

EnglishUnverified translation

Isa bin Abu 'Isa narrates: I said to Imam Sha'bi: I am very surprised at the saying of Sayyidna Abu Huraira (RA) and the tradition narrated by Nafi' on the authority of Sayyidna Abdullah Bin Umar (RA). Imam Shaabi inquired: What have these two gentlemen stated? So I replied: Sayyiduna Abu Hurairah Radiyallahu Anhu says: Do not turn your back or turn towards the Qiblah (at the time of need). While Nafi has quoted this on the authority of Sayyiduna Abdullah bin Umar, he says: "I saw the Holy Prophet, may God's prayers and peace be upon him: He went to the bathroom to defecate, which was facing the Qiblah." So Imam Sha'bi said this: "As far as the saying of Sayyiduna Abu Huraira (RA) is concerned, it is about the desert, because there are some servants of Allah who pray in the desert, so you should not turn your back or turn towards them, but as far as the toilet built in houses is concerned, there is no prohibition to turn your back or face towards the Qibla."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عیسیٰ بن ابوعیسیٰ بیان کرتے ہیں: میں نے امام شعبی سے یہ کہا: مجھے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول، اور نافع کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نقل کردہ روایت، پر بڑی حیرت ہوتی ہے۔ امام شعبی نے دریافت کیا: ان دونوں حضرات نے کیا بات بیان کی ہے؟ تو میں نے جواب دیا: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تو یہ فرماتے ہیں: ”(قضائے حاجت کے وقت) قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ نہ کرو۔“ جبکہ نافع نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا: آپ قضائے حاجت کے لیے بیت الخلا تشریف لے گئے، جس کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔“ تو امام شعبی نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جہاں تک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کا تعلق ہے، تو وہ صحرا کے بارے میں ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو صحرا میں نماز ادا کرتے ہیں، تو تم لوگوں کو استنجا کرتے ہوئے ان کی طرف رخ یا پیٹھ نہیں کرنی چاہیے، لیکن جہاں تک گھروں میں بنائے جانے والے بیت الخلا کا تعلق ہے، تو ان میں قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔“

172

Sunan al-Daraqutni #172

Sahih

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، قَالا: نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: ظَهَرْتُ عَلَى إِجَّارٍ عَلَى بَيْتِ حَفْصَةَ فِي سَاعَةٍ لَمْ أَظُنَّ أَحَدًا يَخْرُجُ فِي تِلْكَ السَّاعَةِ، فَاطَّلَعْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ بَيْتَ الْمَقْدِسِ " ."

EnglishUnverified translation

Wasee bin Hibban narrates: I have heard Sayyidna Abdullah bin Umar (RA) narrating this, he says: Once I climbed onto the roof of Sayyida Hafsa's (RA) house, at a time when I thought that no one would leave the house at that time. When I noticed, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) was sitting on two bricks facing towards the Holy House and performing his ablutions.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

واسع بن حبان بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو میں نے یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر کی چھت پر چڑھا، ایک ایسے وقت میں جب مجھے یہ گمان تھا کہ اس وقت میں کوئی گھر سے نہیں نکلتا۔ جب میں نے توجہ کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے بیت المقدس کی طرف رخ کر کے (قضائے حاجت) کر رہے تھے۔

173

Sunan al-Daraqutni #173

Da'if

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نا أَبُو يَعْقُوبَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى التَّوْأَمُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: بَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتْبَعَهُ عُمَرُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَمْ أُؤْمَرْ أَنْ أَتَوَضَّأَ كُلَّمَا بُلْتُ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً " . لا بَأْسَ بِهِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يَعْقُوبَ التَّوْأَمُ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الرُّفَعَاءِ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Aisha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: Once the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) urinated, Sayyiduna Umar (may Allah be pleased with him) brought a pot of water. This tradition has also been narrated along with other sources.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک برتن میں پانی لے کر آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا، میں جب بھی پیشاب کروں تو فوراً وضو کر لوں۔ اگر میں نے ایسا کیا تو یہ چیز سنت بن جائے گی۔“ اس روایت کو دیگر سند کے ہمراہ بھی نقل کیا گیا ہے۔

174

Sunan al-Daraqutni #174

Da'if

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ، حَدَّثَنِي أَبُو أَيُّوبَ ، وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّونَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذِهِ الآيَةِ: فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ سورة التوبة آية 108، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ خَيْرًا فِي الطَّهُورِ، فَمَا طُهُورُكُمْ هَذَا؟ "، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَتَوَضَّأُ لِلصَّلاةِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فَهَلْ مَعَ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِهِ؟ "، قَالُوا: إِنَّ أَحَدَنَا إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ أَحَبَّ أَنْ يَسْتَنْجِيَ بِالْمَاءِ، فَقَالَ: " هُوَ ذَلِكَ فَعَلَيْكُمُوهُ " . عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ لَيْسَ بِقَوِيٍّ."

EnglishUnverified translation

Talha bin Nafi narrates: Sayyidna Abu Ayyub Ansari, Sayyidna Jabir bin Abdullah Ansari and Sayyidna Anas bin Malik Ansari (may Allah be pleased with them) have narrated this verse regarding the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) (the verse is:) “In it are those who love it: they purify themselves well, and Allah loves those who purify themselves well.” is.” The Holy Prophet, peace and blessings of God be upon him, said: "O group of Ansar! Allah has highly praised you for attaining purity. What is your method of attaining purity?" He said: "O Messenger of Allah! We perform ablution for prayer, we bathe in the state of Janabat." The Prophet, peace be upon him, said: "Do you have any other method besides this?" He said: "No! But when one of us defecates, he likes it, he should defecate with water." So the Prophet, peace and blessings of God be upon him, said: "This will be the reason for it, you should adopt it." The narrator of this tradition, Utbah bin Abu Hakim, is not authentic.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

طلحہ بن نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری، سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری اور سیدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اس آیت کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے (آیت یہ ہے:) ”اس میں وہ لوگ ہیں جو اس بات کو پسند کرتے ہیں: وہ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کریں اور اللہ تعالیٰ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! اللہ تعالیٰ نے طہارت حاصل کرنے کے حوالے سے تمہاری بہت تعریف کی ہے، تمہارا طہارت حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، جنابت کی حالت میں غسل کر لیتے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ تمہارا کوئی اور بھی طریقہ ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”نہیں! البتہ جب ہم میں سے کوئی شخص پاخانہ کرتا ہے، تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے، وہ پانی کے ذریعے استنجا کرے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی وجہ یہی ہوگی، تم اسے اختیار کیے رکھنا۔“ اس روایت کا راوی عتبہ بن ابوحکیم مستند نہیں ہے۔