Muslim99Muslim99

Sunan al-Daraqutni · Book 1 · Chapter 13

Purification

بَابُ اسْتِعْمَالِ الرَّجُلِ فَضْلَ وُضُوءِ الْمَرْأَةِباب: مرد کا عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنا

9 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

135

Sunan al-Daraqutni #135

Sahih

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ . ح وَثنا الْحُسَيْنُ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، ثنا عَبْدَةُ . ح وَنا الْحُسَيْنُ ، نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالُوا: نا حَارِثَةُ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَطَهَّرُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Ayesha Siddiqa (may Allah be pleased with her) narrates: I remember this very well about myself and the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him): We used to perform ablution from the same vessel.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے اپنے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے: ہم ایک ہی برتن سے طہارت حاصل کر لیا کرتے تھے۔

136

Sunan al-Daraqutni #136

نا الْحُسَيْنُ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ ، نا عَارِمٌ ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَتَوَضَّأُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Ayesha Siddiqa Radiyallahu Anha narrates: I remember well about myself, I used to perform ablution with the same vessel with the Holy Prophet.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مجھے اپنے بارے میں اچھی طرح یاد ہے، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے وضو کر لیا کرتی تھی۔

137

Sunan al-Daraqutni #137

نا علِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَزَّازُ ، نا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ الصَّفَّارُ ، نا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: أَجْنَبْتُ فَاغْتَسَلْتُ مِنْ جَفْنَةٍ فَفَضَلَتْ فِيهَا فَضْلَةٌ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ مِنْهُ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدِ اغْتَسَلَتْ مِنْهُ، فَقَالَ: الْمَاءُ لَيْسَ عَلَيْهِ جَنَابَةٌ " ، فَاغْتَسَلَ مِنْهُ، اخْتُلِفَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَلَى سِمَاكٍ، وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ: عَنْ مَيْمُونَةَ غَيْرَ شَرِيكٍ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, narrates this statement of Sayyidah Maimunah, may Allah be pleased with her, who said: I was afflicted with janabat, I took a bath with a vessel and some water was left in it, then the Prophet, may God bless him and grant him peace, brought Tashreef. Janabat has not been established. Then the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) took a bath with this vessel. In this hadith, the narrator named Samat has been disputed and only the narrator named Sharik has stated this: It is narrated on the authority of Sayyidah Maimunah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں: مجھے جنابت لاحق ہو گئی، میں نے ایک برتن سے غسل کر لیا اور اس میں کچھ پانی بچ گیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے، آپ اس سے غسل کرنے لگے تو میں نے عرض کی: میں نے اس برتن سے غسل کیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس پانی کو جنابت لاحق نہیں ہوئی ہے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس برتن سے غسل کر لیا۔ اس روایت میں سماط نامی راوی سے اختلاف کیا گیا ہے اور اس میں صرف شریک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے۔

138

Sunan al-Daraqutni #138

Sahih

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ " . قَالَ: تَابَعَهُ أَيُّوبُ، وَمَالِكٌ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَغَيْرُهُمْ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Umar (may Allah be pleased with him) narrates: In the time of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him), men and women (i.e. husband and wife) used to perform ablution from the same vessel. This tradition is narrated along with another document.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں مرد اور خواتین (یعنی میاں بیوی) ایک ہی برتن سے وضو کر لیا کرتے تھے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

139

Sunan al-Daraqutni #139

Sahih

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: مَبْلَغُ عِلْمِي وَالَّذِي يَسْكُنُ عَلَى بَالِي أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ أَخْبَرَنَا، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ " . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Ibn Abbas (may Allah be pleased with him) narrates: The Holy Prophet, may God bless him and grant him peace, used to bathe with the water left over from Sayyida Maimunah (may Allah be pleased with him). Its certificate is \Correct\".""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے (غسل یا وضو کے) بچے ہوئے پانی سے غسل کر لیا کرتے تھے۔ اس کی سند ”صحیح“ ہے۔

140

Sunan al-Daraqutni #140

Sahih

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: عِلْمِي وَالَّذِي يَخْطِرُ بِبَالِي أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ أَخْبَرَنِي، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ " . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah ibn Abbas (RA) narrates: The Holy Prophet (PBUH) used to bathe with the water left over from Sayyida Maimunah (R.A.). Its certificate is \Correct\".""

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے (غسل یا وضو کے) بچے ہوئے پانی سے غسل کر لیا کرتے تھے۔ اس کی سند ”صحیح“ ہے۔

141

Sunan al-Daraqutni #141

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ بِفَضْلِ غُسْلِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ " ، وَقَالَ الرَّمَادِيُّ: تَوَضَّأَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ."

EnglishUnverified translation

Sayyiduna Abdullah bin Abbas (RA) narrates: Sayyida Maimoona bint Harith (RA) told me this: The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) performed ablution with the water left over from Sayyida Maimoona’s bath. Narrator named Ramadi has narrated this: Sayyida Maimunah (may Allah be pleased with her) performed ablution with water in the state of Janabat, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) performed ablution with water left over from her.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے مجھے یہ بات بتائی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کر لیا تھا۔ رمادی نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے جنابت کی حالت میں پانی سے وضو کیا تھا، اس کے بچے ہوئے پانی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا تھا۔

142

Sunan al-Daraqutni #142

Da'if

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، نا أَبُو دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ ، يُحَدِّثُ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ، أَوْ قَالَ: شَرَابِهَا " . قَالَ شُعْبَةُ : وَأَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وُضُوءِ الْمَرْأَةِ " . أَبُو حَاجِبٍ اسْمُهُ سَوَادَةُ بْنُ عَاصِمٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ فَرَوَاهُ عِمْرَانُ بْنُ جَرِيرٍ، وَغَزَوَانُ بْنُ حُجَيْرٍ السَّدُوسِيُّ عَنْهُ مَوْقُوفًا، مِنْ قَوْلِ الْحَكَمِ غَيْرِ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ."

EnglishUnverified translation

Sayyidna Huqam bin Amr (RA) narrates: The Prophet (PBUH) forbade a man to perform ablution with the water left over from a woman's ablution (the narrator has doubts, perhaps these words are:) with the water left after a woman drinks. A narrator named Shuba narrates this: Sulaiman Taymi has narrated this: Abu Hajib has narrated this with reference to a companion of the Prophet, may God bless him and grant him peace: The Prophet, may God bless him and grant him peace, has forbidden that a woman should perform ablution with the water left over from her ablution. The name of the narrator named Abu Hajib is Sawada bin Asim, there is a difference in this hadith regarding him, some narrators have quoted it as a “deferred” tradition as a saying of command, it has not been quoted as a “marfu’” tradition until the Prophet, peace and blessings of God be upon him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدنا حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، مرد، عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) عورت کے پینے کے بعد بچے ہوئے پانی سے (وضو کرے)۔ شعبہ نامی راوی یہ بات بیان کرتے ہیں: سلیمان تیمی نے یہ بات بیان کی ہے: ابوحاجب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے، عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا جائے۔ ابوحاجب نامی راوی کا نام سوادہ بن عاصم ہے، ان کے حوالے سے اس روایت میں اختلاف کیا گیا ہے، بعض راویوں نے اسے حکم کے قول کے طور پر ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل نہیں کیا۔

143

Sunan al-Daraqutni #143

نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، أنا خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نا سَالِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، حَدَّثَتْنِي مَوْلاتِي خَوْلَةُ بِنْتُ قَيْسٍ أَنَّهَا كَانَتْ تَخْتَلِفُ يَدُهَا وَيَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِنَاءٍ وَاحِدٍ تَتَوَضَّأُ، هِيَ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ."

EnglishUnverified translation

Sayyida Khula bint Qays (may Allah be pleased with her) narrates: (Sayyida Ayesha (may Allah be pleased with her) says this:) Her hand and the blessed hand of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) used to enter back and forth in the same vessel.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یہ فرماتی ہیں:) ان کا ہاتھ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دست مبارک ایک ہی برتن میں آگے پیچھے داخل ہوتے تھے، وہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (ایک ساتھ) وضو کیا کرتے تھے۔