Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 8 · Chapter 757

خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

کس سودے میں واپسی کا اختیار ہوتا ہے

1 hadith in this chapter

1117

Silsila Sahiha #1117

Sahih

-" إذا انت بايعت فقل: لا خلابة، ثم انت في كل سلعة ابتعتها بالخيار ثلاث ليال فإن رضيت فامسك وإن سخطت فارددها على صاحبها".-" إذا أنت بايعت فقل: لا خلابة، ثم أنت في كل سلعة ابتعتها بالخيار ثلاث ليال فإن رضيت فأمسك وإن سخطت فارددها على صاحبها".

اردو ترجمہ · Urdu

محمد بن یحییٰ بن حبان کہتے ہیں: منقذ بن عمرو میرے دادا ہیں، ان کے سر میں کوئی ایسی آفت آئی کہ اس نے ان کی زبان کو متاثر کر دیا، لیکن وہ اس کے باوجود تجارت سے باز نہیں آتے تھے اور ہمیشہ دھوکا کھا جاتے تھے۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ساری بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو سودا کرے تو یوں کہا: کر ”دھوکہ نہیں“ پھر تو جو سامان خریدے (اس کو واپس کرنے کے لیے) تجھے تین راتوں تک اختیار ہے اگر تجھے پسند آ جا ئے تو رکھ لے اور ناپسند ہونے کی صورت میں مالک کو واپس کردے۔“