Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 28 · Chapter 2671

متفرق احادیث

نیک غلام کی فضیلت

3 hadiths in this chapter

4067

Silsila Sahiha #4067

Sahih

-" إذا نصح العبد سيده واحسن عبادة ربه كان له اجره مرتين".-" إذا نصح العبد سيده وأحسن عبادة ربه كان له أجره مرتين".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏جب غلام اپنے آقا کے لیے مخلص بن جاتا ہے اور اچھے انداز میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہے تو اسے دو اجر ملتے ہیں۔“

4068

Silsila Sahiha #4068

Sahih

-" للعبد المملوك الصالح اجران".-" للعبد المملوك الصالح أجران".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک غلام کے دو اجر ہیں۔“ (‏‏‏‏پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے! اگر اللہ کی راہ میں جہاد، حج اور ماں کے ساتھ نیکی کرنے (‏‏‏‏جیسے مسائل نہ ہوتے) تو میں پسند کرتا کہ میں غلام کی موت مرتا۔

4069

Silsila Sahiha #4069

Sahih

-" العبد إذا نصح لسيده واحسن عبادة الله فله اجره مرتين".-" العبد إذا نصح لسيده وأحسن عبادة الله فله أجره مرتين".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام اپنے آقا سے خیر خواہی کرے اور اﷲ تعالیٰ کی عبادت اچھے انداز میں انجام دے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے۔“