Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 27 · Chapter 2670

سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سال پہلے اپنی وفات کی پیش گوئی کر دی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کی مشروعیت

1 hadith in this chapter

4066

Silsila Sahiha #4066

Sahih

-" يا معاذ! إنك عسى ان لا تلقاني بعد عامي هذا، [ا] ولعلك ان تمر بمسجدي [هذا ا] وقبري".-" يا معاذ! إنك عسى أن لا تلقاني بعد عامي هذا، [أ] ولعلك أن تمر بمسجدي [هذا أ] وقبري".

اردو ترجمہ · Urdu

عاصم بن حمید سکونی سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو (‏‏‏‏یمن کی طرف) بھیجا تو وصیت کرتے ہوئے ا‏‏‏‏س کے ساتھ نکلے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ا‏‏‏‏س کی سواری کے ساتھ چل رہے تھے۔ جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا: ”‏‏‏‏معاذ! شاید اس سال کے بعد تو مجھ سے ملاقات نہ کر سکے، لیکن ممکن ہے کہ تو میری مسجد یا میری قبر کے پاس سے گزرے۔“ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کی وجہ سے گھبرا گئے اور رونا شروع کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏معاذ! نہ روؤ، بیشک رونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ ‏‏‏‏“