Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 27 · Chapter 2659

سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار

سواری کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باری بھی عام صحابی کی طرح ہوتی

1 hadith in this chapter

4054

Silsila Sahiha #4054

Sahih

-" ما انتما باقوى على المشي مني، وما انا باغنى عن الاجر منكما".-" ما أنتما بأقوى على المشي مني، وما أنا بأغنى عن الأجر منكما".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم غزوہ بدر میں تھے، ہر تین آدمیوں کے لیے ایک اونٹ تھا۔ سیدنا علی اور سیدنا ابولبابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (‏‏‏‏ہم سفر) ساتھی تھے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدل چلنے کی باری ہوتی تو وہ دونوں کہتے: اے اللہ کے رسول! آپ سوار ہو جائیں، ہم پیدل چلیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”پیدل چلنے میں تم مجھ سے زیادہ قوی نہیں ہو اور نہ میں اجر و ثواب کے سلسلے میں تم سے غنی ہوں۔“