Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 26 · Chapter 2571

جنت اور جہنم

جنت میں داخل ہونے والی تمام خواتیں کنواریاں ہوں گے

1 hadith in this chapter

3945

Silsila Sahiha #3945

Sahih

-" إن الجنة لا تدخلها عجوز".-" إن الجنة لا تدخلها عجوز".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بوڑھی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے کہ وہ مجھے جنت میں داخل کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام فلاں! کوئی بوڑھی عورت جنت میں داخل نہیں ہو گی۔“ ‏‏‏‏ وہ روتے ہوئے واپس چل پڑی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بتلا دو کہ وہ اس بڑھاپے کی حالت میں جنت میں داخل نہیں ہو گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً ٭ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا ٭ عُرُبًا أَتْرَابًا» (۵۶-الواقعة:۳۵) ”‏‏‏‏ہم نے ان کی بیویوں کو خاص طور پر بنایا ہے۔ اور ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے۔ جو محبت والیاں اور ہم عمر ہیں۔“ (‏‏‏‏ یعنی بوڑھی خاتون جوان ہو کر جنت میں جائے گی)۔“