Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 26 · Chapter 2572

جنت اور جہنم

تلواریں جنت کی چابیاں ہیں

1 hadith in this chapter

3946

Silsila Sahiha #3946

Sahih

-" إن السيوف مفاتيح الجنة".-" إن السيوف مفاتيح الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

ابوبکر بن ابوموسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ میں نے دشمنوں کے سامنے اپنے باپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏بیشک تلواریں جنت کی چابیاں ہیں۔“ ‏‏‏‏ ایک خستہ حال آدمی نے کہا: کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں؟۔ اس نے اپنی تلوار سونت لی، میان توڑ دی اور اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہو کر کہا: تم پر سلامتی ہو۔ پھر دشمن کی طرف لپکا اور جہاد کرتے کرتے شہید ہو گیا۔