Silsila Sahiha #3901
-" لما لقي موسى الخضر عليهما السلام جاء طير، فالقى منقاره في الماء، فقال الخضر لموسى: تدري ما يقول هذا الطير؟ قال: وما يقول؟ قال: يقول: ما علمك وعلم موسى في علم الله إلا كما اخذ منقاري من الماء".-" لما لقي موسى الخضر عليهما السلام جاء طير، فألقى منقاره في الماء، فقال الخضر لموسى: تدري ما يقول هذا الطير؟ قال: وما يقول؟ قال: يقول: ما علمك وعلم موسى في علم الله إلا كما أخذ منقاري من الماء".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب موسی علیہ السلام کی خضر علیہ السلام سے ملاقت ہوئی تو ایک پرندہ آیا اور اس نے پانی سے اپنی چونچ بھر لی۔ خضر علیہ السلام نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا: کیا تجھے علم ہے کہ یہ پرندہ کیا کہنا چاہتا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ کیا کہنا چاہتا ہے؟ خضر علیہ السلام نے کہا: یہ مجھے کہہ رہا ہے کہ تیرا اور موسیٰ کا علم اللہ تعالیٰ کے علم کے مقابلے اتنا ہی ہے جتنا کہ (سمندر کے مقابلے میں) میری چونچ میں پانی ہے۔“