Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2486

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

اللہ تعالیٰ کی ایک مٹھی میں جنتی اور ایک مٹھی میں جہنمی

2 hadiths in this chapter

3844

Silsila Sahiha #3844

Sahih

-" إن الله تبارك وتعالى قبض قبضة بيمينه فقال: هذه لهذه ولا ابالي وقبض قبضة اخرى، يعني: بيده الاخرى، فقال: هذه لهذه ولا ابالي".-" إن الله تبارك وتعالى قبض قبضة بيمينه فقال: هذه لهذه ولا أبالي وقبض قبضة أخرى، يعني: بيده الأخرى، فقال: هذه لهذه ولا أبالي".

اردو ترجمہ · Urdu

ابونضرہ کہتے ہیں: ایک صحابی بیمار ہو گئے، اس کے ساتھی اس کی تیماری داری کرنے کے لیے اس کے پاس گئے، وہ رونے لگ گیا۔ اس سے پوچھا گیا: اللہ کے بندے! کیوں رو رہے ہو؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجھے یہ نہیں کہا تھا کہ ”اپنی مونچھیں کاٹ دو اور پھر اسی چیز پر برقرار رہنا، یہاں تک کہ مجھے آ ملو۔“؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، (‏‏‏‏آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واقعی یہ بشارت مجھے دی تھی) لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا کہ بیشک اللہ تبارک و تعالیٰ نے دائیں ہاتھ سے (‏‏‏‏اپنے بندوں کی) کی ایک مٹھی بھری اور فرمایا کہ اس مٹھی والے (‏‏‏‏جنت) کے لیے ہیں اور مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے، پھر دوسرے ہاتھ سے دوسری مٹھی بھری اور فرمایا کہ اس مٹھی والے (‏‏‏‏جہنم) کے لیے ہیں اور میں کسی کی کوئی پروا نہیں کرتا۔“ ‏‏‏‏ (‏‏‏‏ ‏‏‏‏میرے رونے کی وجہ یہ فکر ہے کہ) میں یہ نہیں جانتا کہ میں کس مٹھی میں ہوں گا۔

3845

Silsila Sahiha #3845

Sahih

-" إن الله عز وجل قبض قبضة فقال: في الجنة برحمتي، وقبض قبضة فقال: في النار ولا ابالي".-" إن الله عز وجل قبض قبضة فقال: في الجنة برحمتي، وقبض قبضة فقال: في النار ولا أبالي".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے ایک مٹھی بھری اور فرمایا: یہ میری رحمت سے جنت میں ہوں گے اور دوسری مٹھی بھری اور فرمایا: یہ جہنم میں ہوں گے اور میں کوئی پروا نہیں کرتا۔“ ‏‏‏‏