Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2477

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

انبیاء کی تعداد، رسول اور نبی میں فرق، آدم و نوح اور نوح و ابراہیم علیہم السلام کا درمیانی فاصلہ

2 hadiths in this chapter

3830

Silsila Sahiha #3830

Sahih

- (كان بين آدم ونوح عشرة قرون، وبين نوح وإبراهيم عشرة قرون)- (كان بين آدمَ ونوحٍ عشرةُ قرونِ، وبين نوحٍ وإبراهيم عشرةُ قرونٍ)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، وہ تعلیم دیے گئے تھے اور ان سے (‏‏‏‏اللہ تعالیٰ کی طرف سے) کلام بھی کی گئی تھی۔“ اس نے کہا: ان کے اور نوح علیہ السلام کے مابین کتنا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دس صدیاں (‏‏‏‏یا دس زمانے)۔“ اس نے کہا: نوح علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دس صدیاں۔“ پھر صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کل کتنے رسول ہو گزرے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین سو پندرہ، جم غفیر ہے۔“

3831

Silsila Sahiha #3831

Sahih

-" كان آدم نبيا مكلما، كان بينه وبين نوح عشرة قرون، وكانت الرسل ثلاثمائة وخمسة عشر".-" كان آدم نبيا مكلما، كان بينه وبين نوح عشرة قرون، وكانت الرسل ثلاثمائة وخمسة عشر".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، ان سے کلام بھی کی گئی تھی۔“ اس نے کہا: ان کے اور نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:: ”دس صدیاں۔“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کل کتنے رسول تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین سو پندرہ۔“