Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 25 · Chapter 2478

ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

ابراہیم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام کا حلیہ مبارک، موسی علیہ السلام احرام کی حالت میں

3 hadiths in this chapter

3832

Silsila Sahiha #3832

Sahih

ـ (اما إبراهيم؛ فانظروا إلى صاحبكم، واما موسى؛ فرجل آدم جعد على جمل احمر مخطوم بخلبة، كاني انظر إليه إذا انحدر في الوادي يلبي)ـ (أمّا إبراهيمُ؛ فانْظُروا إلى صاحِبكم، وأمّا مُوسى؛ فرجُلٌ آدمُ جعْدٌ على جَمَل أحمر مخطومٍ بخُلْبةٍ، كأنِّي أنظرُ إليه إذا انحدرَ في الوادي يُلبّي)

اردو ترجمہ · Urdu

امام مجاہد کہتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ لوگ دجال کا تذکرہ کرنے لگے۔ ایک آدمی نے کہا: اس کی پیشانی پر لفظ کافر لکھا ہو گا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نہیں سنی، البتہ یہ سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ (‏‏‏‏اگر تم) ابراہیم علیہ السلام (‏‏‏‏کی شکل و صورت کا اندازہ لگانا چاہتے تو) تو اپنے ساتھی (‏‏‏‏یعنی مجھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھ لو اور موسیٰ علیہ السلام گندم گوں رنگ کے تھے، ان کے بال گھونگھریالے تھے، جو منظر مجھے دکھایا گیا اس میں وہ سرخ رنگ کے ا‏‏‏‏ونٹ پر سوار تھے، جسے کھجور کے درخت کی رسی کی لگام ڈالی گئی تھی اور وہ تلبیہ کہتے ہوئے وادی میں اتر رہے تھے۔“

3833

Silsila Sahiha #3833

Sahih

-" كاني انظر إلى موسى عليه السلام في هذا الوادي محرما بين قطوانيتين".-" كأني أنظر إلى موسى عليه السلام في هذا الوادي محرما بين قطوانيتين".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گویا کہ میں موسیٰ علیہ السلام کو اس وادی میں دو قطوانی چادروں کے حرام میں دیکھ رہا ہوں۔“

3834

Silsila Sahiha #3834

Sahih

-" كاني انظر إلى موسى بن عمران منهبطا من ثنية هرشى ماشيا".-" كأني أنظر إلى موسى بن عمران منهبطا من ثنية هرشى ماشيا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گویا کہ میں موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو ہرشی پہاڑی راستے سے پیدل اترتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔“