Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2438

فتنے، علامات قیامت اور حشر

دنیا میں سیر ہونے والے قیامت والے دن بھوکے ہوں گے

2 hadiths in this chapter

3774

Silsila Sahiha #3774

Sahih

- (إن اطول الناس جوعا يوم القيامة؛ اكثرهم شبعا في الدنيا)- (إن أطول الناس جوعاً يوم القيامة؛ أكثرهم شبعاً في الدنيا)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈکار لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوجحیفہ! تم نے کیا کھایا ہے؟“ میں نے کہا: روٹی اور گوشت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت وہ لوگ سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے جو دنیا میں پیٹ بھر کر کھاتے ہیں۔“

3775

Silsila Sahiha #3775

Sahih

-" كف عنا جشاءك، فإن اكثرهم شبعا في الدنيا، اطولهم جوعا يوم القيامة".-" كف عنا جشاءك، فإن أكثرهم شبعا في الدنيا، أطولهم جوعا يوم القيامة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈکار لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”ہم سے اپنی ڈکار کو دور رکھ، بلاشبہ دنیا میں بہت زیادہ سیر و سیراب ہونے والے قیامت کے دن بہت زیادہ بھوکے رہنے والے ہوں گے۔“