Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2359

فتنے، علامات قیامت اور حشر

دن بدن خیر والے لوگوں میں کمی آتی جائے گی

2 hadiths in this chapter

3667

Silsila Sahiha #3667

Sahih

-" تذهبون الخير فالخير، حتى لا يبقى منكم إلا مثل هذا - واشار إلى نواة - وما لا خير فيه".-" تذهبون الخير فالخير، حتى لا يبقى منكم إلا مثل هذا - وأشار إلى نواة - وما لا خير فيه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خشک یا تر کھجوریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (‏‏‏‏اور صحابہ) کے سامنے پیش کی گئیں۔ انہوں نے کھائیں اور گٹھلیوں اور ردّی کجھوروں کے علاوہ کوئی چیز باقی نہ رہی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ تم یعنی نیک اور محسن لوگ یکے بعد دیگرے فوت ہو تے رہیں گے، حتیٰ کہ ان گٹھلیوں کی طرح کے ردی اور چھٹے ہوئے لوگ باتی رہ جائیں گے۔“

3668

Silsila Sahiha #3668

Sahih

-" يذهب الصالحون، الاول فالاول، ويبقى حفالة كحفالة الشعير والتمر، لا يباليهم الله بالة".-" يذهب الصالحون، الأول فالأول، ويبقى حفالة كحفالة الشعير والتمر، لا يباليهم الله بالة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک لوگ، ایک ایک کر کے، اٹھ جائیں گے اور ”جو“ یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے، جن کی اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی قدر و قیمت نہیں ہو گی۔“