Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 24 · Chapter 2329

فتنے، علامات قیامت اور حشر

کن علامات قیامت کے بعد ایمان مفید نہیں ہو گا، زمین کا چوپایہ

2 hadiths in this chapter

3606

Silsila Sahiha #3606

Sahih

- (ثلاث إذا خرجن؛" لا ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل او كسبت في إيمانها خيرا": طلوع الشمس من مغربها، والدجال، ودابة الارض).- (ثلاثٌ إذا خرجنَ؛" لا ينفعُ نفساً إيمانُها لم تكن آمنت من قبل أو كسبت في إيمانها خيراً": طلوع الشمس من مغربها، والدجال، ودابة الأرض).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏جب قیامت کی) تین علامتیں نمودار ہوں گی تو «لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا» (6-الأنعام:158)”کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئےگا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو۔“ (‏‏‏‏وہ تین نشانیاں یہ ہیں:) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال اور زمین کا چوپایہ۔“

3607

Silsila Sahiha #3607

Sahih

-" تخرج الدابة، فتسم الناس على خراطيمهم، ثم يعمرون فيكم حتى يشترى الرجل البعير، فيقول: ممن اشتريته؟ فيقول: اشتريته من احد المخطمين".-" تخرج الدابة، فتسم الناس على خراطيمهم، ثم يعمرون فيكم حتى يشترى الرجل البعير، فيقول: ممن اشتريته؟ فيقول: اشتريته من أحد المخطمين".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک چوپایہ نکلے گا، وہ لوگوں کی ناک پر ایک علامت لگائے گا اور وہ لمبی عمریں پائیں گے، حتیٰ کہ ایک آدمی اونٹ خریدے گا۔ جب کوئی دوسرا اس سے پوچھے گا کہ تو نے یہ اونٹ کس سے خریدا ہے تو وہ جواب دے گا: میں نے یہ نشان زدہ لوگوں میں سے ایک آدمی سے خریدا تھا۔“