Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2306

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

بنو ابی العاص کی مذمت

2 hadiths in this chapter

3534

Silsila Sahiha #3534

Sahih

-" إذا بلغ بنو ابي العاص ثلاثين رجلا، اتخذوا دين الله دخلا وعباد الله خولا ومال الله عز وجل دولا".-" إذا بلغ بنو أبي العاص ثلاثين رجلا، اتخذوا دين الله دخلا وعباد الله خولا ومال الله عز وجل دولا".

اردو ترجمہ · Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ابوعاص کے بیٹوں کی تعداد تیس مردوں تک پہنچے گی تو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے دین میں عیب و نقص نکالیں گے، بندگان خدا کو غلام بنا لیں گے اور اللہ تعالیٰ کے مال آپس میں ہی ادل بدل کریں گے۔ ”‏‏‏‏ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوسیعد خدری، سیدنا ابو ذرغفاری، سیدنا معاویہ بن سفیان اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

3535

Silsila Sahiha #3535

Sahih

- (إني رايت في منامي؛ كان بني الحكم بن ابي العاص ينزون على منبري كما تنزو القردة).- (إنّي رأيتُ في منامي؛ كأنّ بني الحكمِ بن أبي العاصِ يَنْزُونَ على منْبري كما تنزُو القردةُ).

اردو ترجمہ · Urdu

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ بنو حکم بن ابوعاص میرے منبر پر بندروں کی طرح کود رہے ہیں۔“ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اور سعید بن مسیب سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنی حدیث میں مذکورہ بالا حدیث کے ساتھ یہ الفاظ بھی روایت کئے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی وفات تک پورے زور سے ہنستے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔