3536
Silsila Sahiha #3536
Sahih
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ جانا تھا، اس لیے وہ کپڑے پہننے کے لیے چلے گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تم پر لعنتی آدمی داخل ہو گا۔ اللہ کی قسم! میں قلق و اضطراب میں مبتلا رہا (کہ کون اس وعید کا مستحق ٹھہرتا ہے) اور آنے جانے والوں پر نگاہ لگائے رکھی، حتیٰ کہ حکم بن ابوعاص داخل ہوا۔