Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2305

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

عجمی لوگوں کی فضیلت

1 hadith in this chapter

3533

Silsila Sahiha #3533

Sahih

-" رايت غنما كثيرة سوداء، دخلت فيها غنم كثيرة بيض، قالوا: فما اولته يا رسول الله؟ قال: العجم، يشركونكم في دينكم وانسابكم. قالوا: العجم يا رسول الله؟ قال: لو كان الإيمان معلقا بالثريا لناله رجال من العجم، واسعدهم به الناس" (¬1).-" رأيت غنما كثيرة سوداء، دخلت فيها غنم كثيرة بيض، قالوا: فما أولته يا رسول الله؟ قال: العجم، يشركونكم في دينكم وأنسابكم. قالوا: العجم يا رسول الله؟ قال: لو كان الإيمان معلقا بالثريا لناله رجال من العجم، وأسعدهم به الناس" (¬1).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏میں نے خواب میں سیاہ رنگ کی بہت زیادہ بکریاں دیکھیں، ان میں بڑی تعداد میں سفید رنگ کی بکریاں داخل ہو گئیں۔“ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس خواب کی کیا تعبیر کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عجمی لوگ تمہارے دین اور نسب میں شریک ہوں گے۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! عجم؟ (‏‏‏‏ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایمان ثریا ستارے کے ساتھ معلق ہوتا تو عجم کے بعض لوگ اس تک بھی رسائی حاصل کر لیتے، (‏‏‏‏ذہن نشین کر لو کہ) وہ انتہائی سعادت مند لوگ ہوں گے۔“