Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2247

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

مومن کی مثال کھجور کی سی کیوں ہے؟

1 hadith in this chapter

3430

Silsila Sahiha #3430

Sahih

- (إن من الشجر شجرة لا يسقط ورقها، وإنها مثل المسلم، فحدثوني ما هي؟ فوقع الناس في شجر البوادي. قال عبد الله: ووقع في نفسي انها النخلة، فاستحييت. ثم قالوا: حدثنا ما هي يا رسول الله؟! قال: هي النخلة).- (إنّ من الشجر شجرةً لا يسقط ورقها، وإنها مثلُ المسلم، فحدثوني ما هي؟ فوقع الناسُ في شجر البوادي. قال عبد الله: ووقع في نفسي أنها النخلة، فاستحييتُ. ثم قالوا: حدثنا ما هي يا رسول الله؟! قال: هي النخلة).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ایک درخت ہے، اس کے پتے نہیں جھڑتے، مومن کی مثال اس درخت کی سی ہے، مجھے بتلاؤ کہ وہ کون سا درخت ہے؟“ لوگ جنگل کے مختلف درختوں کے بارے میں غور و خوض کرنے لگ گئے۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا خیال تھا کہ کھجور کا درخت ہے، لیکن میں بیان کرنے سے شرما رہا تھا۔ بالآخر صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ خود ہی وضاحت کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کھجور کا درخت ہے۔“