Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2209

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

اہل بدر کی فضیلت

2 hadiths in this chapter

3367

Silsila Sahiha #3367

Sahih

-" اتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما تعدون اهل بدر فيكم؟ قال: من افضل المسلمين. قال: وكذلك من شهد فينا من الملائكة".-" أتى جبريل النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ما تعدون أهل بدر فيكم؟ قال: من أفضل المسلمين. قال: وكذلك من شهد فينا من الملائكة".

اردو ترجمہ · Urdu

معاذ بن رفاعہ بن رافع زرقی اپنے باپ، جو بدری تھے اور ان کے دادا اہل عقبہ میں سے تھے، سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جبریل علیہ السلام، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا: تم لوگ جنگ بدر میں شریک ہونے والوں (‏‏‏‏کا کیا مقام) سمجھتے ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں میں سے افضل تر ین۔“ جبریل علیہ السلام نے کہا: اس جنگ میں جو فرشتے شریک ہوئے تھے وہ بھی اسی طر ح (‏‏‏‏افضل تر ین شمار کئے جاتے) ہیں۔

3368

Silsila Sahiha #3368

Sahih

-" إن الله عز وجل (وفي لفظ: لعل الله) اطلع على اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم".-" إن الله عز وجل (وفي لفظ: لعل الله) اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے بدر والوں پر نگاہ ڈالی اور فرمایا: جیسے چاہو عمل کرتے رہو، میں نے تم لوگوں کو بخش دیا ہے۔“