Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2199

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

بن دیکھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں کی فضیلت

3 hadiths in this chapter

3347

Silsila Sahiha #3347

Sahih

-" وددت اني لقيت إخواني، فقال اصحابه: اوليس نحن إخوانك؟ قال: انتم اصحابي ولكن إخواني الذين آمنوا بي ولم يروني".-" وددت أني لقيت إخواني، فقال أصحابه: أوليس نحن إخوانك؟ قال: أنتم أصحابي ولكن إخواني الذين آمنوا بي ولم يروني".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏میں چاہتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کو دیکھوں۔“ ‏‏‏‏صحابہ نے کہا: کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے صحابہ ہو، میرے بھائی وہ ہیں جو بن دیکھے مجھ پر ایمان لائیں گے۔“

3348

Silsila Sahiha #3348

Sahih

-" طوبى لمن رآني وآمن بي وطوبى ـ سبع مرات ـ لمن لم يرني وآمن بي".-" طوبى لمن رآني وآمن بي وطوبى ـ سبع مرات ـ لمن لم يرني وآمن بي".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏جس نے میرا دیدار کیا اور مجھ پر ایمان لایا، اس کے لیے ایک دفعہ خوشخبری ہے اور جو (اللہ کا ‏‏‏‏بندہ) بن دیکھے مجھ پر ایمان لائے گا، اس کے لیے سات دفعہ خوشخبری ہے۔“

3349

Silsila Sahiha #3349

Sahih

- (قوم ياتون من بعدكم، ياتيهم كتاب بين لوحين، يؤمنون به ويعملون بما فيه، اولئك اعظم منكم اجرا).- (قوم يأتون من بعدكم، يأتيهم كتاب بين لوحين، يؤمنون به ويعملون بما فيه، أولئك أعظم منكم أجراً).

اردو ترجمہ · Urdu

صالح بن جبیر کہتے ہیں کہ صحابی رسول سیدنا ابوجمعہ انصاری رضی اللہ عنہ ہمارے پاس بیت المقدس میں نماز پڑھنے کے لیے آئے۔ ہمارے ساتھ رجا بن حیوہ بھی تھے، جب وہ جانے لگے تو ہم ان کو رخصت کرنے کے لیے ان کے ساتھ نکلے۔ جب ہم نے واپس ہونا چاہا تو انہوں نے کہا: تمہارے لیے میرے پاس ایک انعام اور حق ہے۔ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث بیان کرتا ہوں۔ ہم نے کہا: اللہ تم پر رحم کرے، بیان کرو۔ انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہمارے ساتھ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سمیت دس مزید صحابہ بھی تھے، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ایسے لوگ بھی ہیں جو اجر و ثواب میں ہم سے بڑھ کر ہوں، ہم تو آپ پر (‏‏‏‏براہ راست) ایمان لائے ہیں اور آپ کی اطاعت و فرمانبرداری کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا (‏‏‏‏تم ایمان کیوں نہ لاتے) کون سی چیز تمہارے راستے میں روڑے اٹکا سکتی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے اندر موجود ہیں، (‏‏‏‏تمہارے سامنے) آسمان سے ان پر وحی نازل ہوتی ہے؟ (‏‏‏‏ اجر و ثواب میں افضل لوگ) وہ ہیں جو تمہارے بعد آئیں گے، انہیں (‏‏‏‏ یہ قرآن مجید) دو گتوں میں موصول ہو گا، وہ اس پر ایمان لائیں اور اس پر عمل کریں گے (‏‏‏‏ حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا ہو گا نہ قرآن مجید کو نازل ہوتے ہوئے)، یہ لوگ اجر و ثواب میں تم سے افضل و اعلیٰ ہوں گے۔“ ‏‏‏‏