Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 23 · Chapter 2198

فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کی فضیلت

5 hadiths in this chapter

3342

Silsila Sahiha #3342

Sahih

-" طوبى لمن رآني وآمن بي وطوبى ـ سبع مرات ـ لمن لم يرني وآمن بي".-" طوبى لمن رآني وآمن بي وطوبى ـ سبع مرات ـ لمن لم يرني وآمن بي".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میرا دیدار کیا اور مجھ پر ایمان لایا، اس کے لیے ایک دفعہ خوشخبری ہے اور جو (‏‏‏‏ اللہ کا بندہ) بن دیکھے مجھ پر ایمان لائے گا، اس کے لیے سات دفعہ خوشخبری ہے۔“

3343

Silsila Sahiha #3343

Sahih

-" طوبى لمن رآني وطوبى لمن راى من رآني ولمن راى من راى من رآني وآمن بي".-" طوبى لمن رآني وطوبى لمن رأى من رآني ولمن رأى من رأى من رآني وآمن بي".

اردو ترجمہ · Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏جس نے مجھے دیکھا اس کے لیے خوشخبری ہے، جس نے میرے صحابی کو دیکھا اس کے لیے خوشخبری ہے اور جس نے میرے صحابی کو دیکھنے والے (‏‏‏‏یعنی تابعی) کو دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا اس کے لیے بھی خوشخبری ہے۔“ ‏‏‏‏

3344

Silsila Sahiha #3344

Sahih

-" القائم بعدي في الجنة، (والذي يقوم بعده في الجنة) والثالث والرابع في الجنة".-" القائم بعدي في الجنة، (والذي يقوم بعده في الجنة) والثالث والرابع في الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏میرے بعد شریعت پر عمل پیرا ہونے والا جنت میں جائے گا اور اس کے بعد شریعت کو اپنانے والا، اور اس کے بعد تیسرے دور کا آدمی اور اس کے بعد چوتھے دور کا آدمی سب جنت میں داخل ہوں گے۔“

3345

Silsila Sahiha #3345

Sahih

- (لا تزالون بخير ما دام فيكم من رآني وصاحبني. والله! لا تزالون بخير ما دام فيكم من راى من رآني وصاحب من صاحبني، والله! لا تزالون بخير ما دام فيكم من راى من راى من رآني، وصاحب من صاحب من صاحبني).- (لا تزالون بخيرٍ ما دامَ فيكُم من رآني وصاحَبَنِي. والله! لا تزالون بخيرٍ ما دام فيكُم من رأى من رآنِي وصاحبَ من صاحَبَني، والله! لا تزالون بخيرٍ ما دام فيكُم من رأى من رأى من رآني، وصاحب من صاحَبَ من صاحَبَنِي).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک تم میں مجھے دیکھنے والے اور میری مصاحبت کرنے والے موجود رہیں گے، اس وقت تک تم خیر و بھلائی پر رہو گے۔ اللہ کی قسم! اس وقت تک تم خیر پر رہو گے، جب تک تمہارے اندر میرے صحابہ کو دیکھنے والا اور ان کی مصاحبت اختیار کرنے والا موجود رہے گا۔ اللہ کی قسم! اس وقت تک تم میں خیر رہے گی، جب تک تم میں میرے صحابہ کو دیکھنے والوں کو دیکھنے والا اور ان کی مصاحبت اختیار کرنے والا موجود رہے گا۔“

3346

Silsila Sahiha #3346

Sahih

-" احفظوني في اصحابي، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يفشوا الكذب حتى يشهد الرجل وما يستشهد ويحلف وما يستحلف".-" احفظوني في أصحابي، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يفشوا الكذب حتى يشهد الرجل وما يستشهد ويحلف وما يستحلف".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جابیہ مقام پر ہم سے خطاب کیا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان میری طرح کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”‏‏‏‏میرے صحابہ کے بارے میں میرا لحاظ رکھنا، پھر ان لوگوں کے بارے میں بھی جو ان کے بعد ہوں گے اور پھر ان لوگوں کے بارے میں بھی جو ان کے بعد ہوں گے۔ اس کے بعد جھوٹ عام ہو جائے گا، حتیٰ کہ آدمی گواہی دے گا حالانکہ اس سے گواہی کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا اور وہ قسم اٹھائے گا حالانکہ اس سے قسم کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔“