Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 2109

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے دعا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے قبولیت کا انداز

1 hadith in this chapter

3145

Silsila Sahiha #3145

Sahih

-" إن الله استقبل بي الشام، وولى ظهري اليمن، ثم قال لي: يا محمد إني قد جعلت لك ما تجاهك غنيمة ورزقا، وما خلف ظهرك مددا، ولا يزال الله يزيد او قال يعز الإسلام واهله، وينقص الشرك واهله، حتى يسير الراكب بين كذا - يعني البحرين - لا يخشى إلا جورا، وليبلغن هذا الامر مبلغ الليل".-" إن الله استقبل بي الشام، وولى ظهري اليمن، ثم قال لي: يا محمد إني قد جعلت لك ما تجاهك غنيمة ورزقا، وما خلف ظهرك مددا، ولا يزال الله يزيد أو قال يعز الإسلام وأهله، وينقص الشرك وأهله، حتى يسير الراكب بين كذا - يعني البحرين - لا يخشى إلا جورا، وليبلغن هذا الأمر مبلغ الليل".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۂ ابراہیم کی یہ آیت تلاوت کی: «رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي» (۱۴-إبراهيم:۳۶) ”اے میرے ربّ! انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا، سو جو میری پیروی کرے گا وہ مجھ سے ہو گا۔“ اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا: «إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ» (۵-المائدة:۱۱۸) (‏‏‏‏اے اللہ!) اگر تو ان کو عذاب دینا چاہے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو تو غالب حکمت والا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: ”اے اللہ! میری امت، میری امت۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے گئے۔ (‏‏‏‏ا‏‏‏‏دھر) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے جبریل محمد (‏‏‏‏ ‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤ اور ان سے دریافت کرو، حالانکہ تیرا ربّ جانتا ہے، کہ آپ کیوں روتے ہیں؟ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ آپ نے اسے ساری بات بتائی، حالانکہ وہ جانتا تھا، سو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے جبریل! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاؤ اور کہو: ہم تجھے تیری امت کے بارے میں راضی کر دیں گے اور تجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچائیں گے۔“