Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 22 · Chapter 2052

فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

مبتلائے مصیبت یونس علیہ السلام کی دعا پڑھے

1 hadith in this chapter

3047

Silsila Sahiha #3047

Sahih

-" الا اخبركم بشيء، إذا نزل برجل منكم كرب او بلاء من بلايا الدنيا دعا به يفرج عنه؟ فقيل له: بلى، فقال: دعاء ذي النون: لا إله إلا انت سبحانك إني كنت من الظالمين".-" ألا أخبركم بشيء، إذا نزل برجل منكم كرب أو بلاء من بلايا الدنيا دعا به يفرج عنه؟ فقيل له: بلى، فقال: دعاء ذي النون: لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ بتلا دوں کہ جب کسی رنج و الم اور ابتلا و آزمائش میں مبتلا آدمی اسے پڑھے تو اس کی تکلیف دور ہو جائے؟“ کہا گیا: کیوں نہیں (‏‏‏‏ضرور بتلائیے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مچھلی والے سیدنا یونس علیہ السلام کی دعا ہے، «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ» ”‏‏‏‏نہیں کوئی معبود برحق مگر تو ہی، تو پاک ہے، بلاشبہ میں ظالموں میں سے تھا“ (‏‏‏‏سورہ انبیاء: ۸۷)۔“