Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 20 · Chapter 1579

اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی

شرم و حیا کی فضیلت

3 hadiths in this chapter

2353

Silsila Sahiha #2353

Sahih

-" إن لكل دين خلقا وخلق الإسلام الحياء".-" إن لكل دين خلقا وخلق الإسلام الحياء".

اردو ترجمہ · Urdu

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ہر دین کا ایک مزاج ہوتا ہے اور اسلام کا مزاج حیاء ہے۔“ یہ حدیث سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی گئی ہے۔

2354

Silsila Sahiha #2354

Sahih

-" الحياء من الإيمان والإيمان في الجنة والبذاء من الجفاء والجفاء في النار".-" الحياء من الإيمان والإيمان في الجنة والبذاء من الجفاء والجفاء في النار".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیاء ایمان سے ہے اور ایمان جنت میں (‏‏‏‏لے جانے والا) ہے اور بدکلامی و بدزبانی، اکھڑ مزاجی (‏‏‏‏بدخلقی) سے ہے اور اکھڑ مزاجی آگ میں (‏‏‏‏لے جانے والی) ہے۔“

2355

Silsila Sahiha #2355

Sahih

- (استحيوا, فإن الله لا يستحي من الحق، لا تاتوا النساء في ادبارهن).- (استحيُوا, فإن الله لا يستحي من الحق، لا تأتوا النساء في أدبارهن).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏ تم شرم کرو، بیشک اللہ تعالیٰ حق بیان کرنے سے نہیں شرماتا، عورتوں کو پشت سے استعمال مت کرو۔“