Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 17 · Chapter 1377

سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

تیراندازی کی تر غیب

2 hadiths in this chapter

2116

Silsila Sahiha #2116

Sahih

- (من علم الرمي ثم تركه؛ فليس منا، او قد عصى).- (من علِم الرمي ثم تركه؛ فليسَ منّا، أو قد عصَى).

اردو ترجمہ · Urdu

عبدالرحمٰن بن شماسہ سے روایت ہے کہ فقیم لخمی نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا: تم ان دو نشانوں کے درمیان آتے جاتے رہتے ہو، حالانکہ تم عمر رسیدہ ہو اور یہ عمل تمہارے لیے باعث مشقت ہو گا۔ سیدنا عقبہ نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث نہ سنی ہوتی تو اس مشقت میں نہ پڑتا۔ حارث نے کہا: میں نے ابن شماسہ سے کہا: وہ کون سی حدیث ہے؟ انہوں نے کہا: کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے تیر اندازی سیکھی اور پھر ترک کر دی، وہ ہم میں سے نہیں۔“ یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے نافرمانی کی۔“

2117

Silsila Sahiha #2117

Sahih

-" عليكم بالرمي فإنه خير لعبكم".-" عليكم بالرمي فإنه خير لعبكم".

اردو ترجمہ · Urdu

مصعب بن سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم تیراندازی کیا کرو، کیونکہ یہ بہترین کھیل و تفریح ہے۔“