Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 14 · Chapter 1198

بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

حق تلفی کرنے والے کو کب تک تکلیف دی جاتی رہے گی

1 hadith in this chapter

1784

Silsila Sahiha #1784

Sahih

-" نعم ليكررن عليكم حتى يرد إلى كل ذي حق حقه".-" نعم ليكررن عليكم حتى يرد إلى كل ذي حق حقه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت «إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ» ”تو بھی مرنے والا ہے اور وہ بھی مرنے والے ہیں۔“ (۳۹-الزمر:۳۰) نازل ہوئی، تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمیں مخصوص گناہوں کے ساتھ ساتھ آپس کی دنیوی رنجشوں کے نتائج بھگت لینے کے بعد (آخرت میں) دوبارہ جوابدہی کا سامنا کرنا پڑے گا؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تمہیں بار بار تکلیف دی جائے گی یہاں تک کہ ہر حقدار کو اس کا پورا پورا حق لوٹا دیا جائے گا۔“