Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 13 · Chapter 1086

علاج کرنا اور تیماردار کرنا

اچھی فال لینا

2 hadiths in this chapter

1586

Silsila Sahiha #1586

Sahih

-" لا شيء في الهام، والعين حق، واصدق الطير الفال".-" لا شيء في الهام، والعين حق، وأصدق الطير الفأل".

اردو ترجمہ · Urdu

حیہ بن حابس تیمی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الو میں کوئی نحوست نہیں ہے، نظر لگ جانا برحق ہے اور سب سے اچھا شگون فال لینا ہے۔“

1587

Silsila Sahiha #1587

Sahih

-" اصدق الطيرة الفال، والعين حق".-" أصدق الطيرة الفأل، والعين حق".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا محمد بن قیس سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: فال تو تین چیزوں میں: گھر، گھوڑے اور بیوی میں ہوتی ہے؟ انہوں نے کہا: (اگر میں ہاں میں جواب دوں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ بات منسوب کی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی۔ البتہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے سنا تھا: ”سب سے بہترین شگون اچھی فال ہے اور نظر لگ جانا حق ہے۔“