Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 12 · Chapter 999

شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

نکاح کی تشہیر کرنا

1 hadith in this chapter

1444

Silsila Sahiha #1444

Sahih

-" اشيدوا النكاح، اشيدوا النكاح، هذا النكاح لا السفاح".-" أشيدوا النكاح، أشيدوا النكاح، هذا النكاح لا السفاح".

اردو ترجمہ · Urdu

عبداللہ بن ابوعبداللہ بن ہبار بن اسود اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا ہبار رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کی اور ان کے پاس یک رخا ڈھول اور ایک دف تھا (اور وہ ان کا استعمال کر رہے تھے)۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر آئے اور آوازیں سنیں تو پوچھا: ”یہ کیا ہے (یہ آوازیں کیوں آرہی ہیں)؟“ کہا گیا کہ ہبار نے اپنی بیٹی کی شادی کی ہے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” نکاح کی تشہیر کرو، نکاح کی تشہیر کرو، یہ نکاح ہے، زنا نہیں ہے۔“ ایک راوی کہتا ہے: میں نے کہا: کہ «كبر» کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا: بڑے ڈھول کو کہتے ہیں۔ اور ایک قسم کے باجے کو «غرابيل» کہتے ہیں۔