Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 12 · Chapter 998

شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

دولہا اور دلہن میں یکسانیت کا دارومدار کس چیز پر ہے؟

2 hadiths in this chapter

1442

Silsila Sahiha #1442

Sahih

-" تخيروا لنطفكم، فانكحوا الاكفاء وانكحوا إليهم".-" تخيروا لنطفكم، فانكحوا الأكفاء وأنكحوا إليهم".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اپنے نطفوں کے لئے (اچھی عورتوں کا) انتخاب کرو، ہم پلہ عورتوں سے نکاح کرو اور ہم پلہ مردوں کو (اپنی بیٹیوں وغیرہ کا) نکاح دو۔“

1443

Silsila Sahiha #1443

Sahih

-" تنكح المراة على إحدى خصال ثلاثة، تنكح المراة على مالها، وتنكح المراة على جمالها، وتنكح المراة على دينها، فخذ ذات الدين والخلق تربت يمينك".-" تنكح المرأة على إحدى خصال ثلاثة، تنكح المرأة على مالها، وتنكح المرأة على جمالها، وتنكح المرأة على دينها، فخذ ذات الدين والخلق تربت يمينك".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین خصائل میں کسی ایک کی بنیاد پر عورت سے شادی کی جاتی ہے: ?? اس کے مال کی بنا پر شادی کی جاتی ہے ② یا اس کے حسن و جمال کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے ③ یا اس کے دین کی بنا پر شادی کی جاتی ہے۔ تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو، دین اور اخلاق والی عورت کا انتخاب کر لینا۔“