Muwatta Imam Malik #380
[380] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ الأَرْقَمِ کَانَ یَؤُمُّ أَصْحَابَہُ، فَحَضَرَتِ الصَّلَاۃُ یَوْماً، فَذَہَبَ لِحَاجَتِہِ، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ : إنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ یَقُولُ : إِذَا أَرَادَ أَحَدُکُمُ الْغَائِطَ، فَلْیَبْدَأْ بِہِ قَبْلَ الصَّلَاۃِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
ہشام بن عُروہ اپنے والد عُروہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کی امامت کراتے تھے ، ایک دن نماز کا وقت ہوا تو وہ قضائے حاجت کے لیے چلے گئے ، پھر واپس لوٹے اور فرمایا کہ بے شک میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا :’’ جب تم میں سے کوئی پاخانے کا قصد کرے تو اُسے چاہیے کہ نماز سے پہلے اس سے فارغ ہو ۔‘‘