Muwatta Imam Malik #382
[382] وَحَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ قَالَ : الْمَلَائِکَۃُ تُصَلِّی عَلَی أَحَدِکُمْ مَا دَامَ فِی مُصَلاَّہُ الَّذِی صَلَّی فِیہِ، مَا لَمْ یُحْدِثْ، اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ، اللَّہُمَّ ارْحَمْہُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ یقیناً فرشتے تم میں سے کسی شخص کے لیے دعائیں کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ اپنی نماز والی اسی جگہ میں موجود رہے جہاں کہ اُس نے نماز پڑھی ہو ، جب تک کہ وہ بے وضو نہ ہو ۔ ( وہ یہ مندرجہ ذیل دعائیں کرتے ہیں ) کہ اے اللہ ! اس کی بخشش فرما ، اے اللہ ! اس پر رحم فرما ۔‘‘