Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 9 · Chapter 101

سفر میں نماز قصر کرنے کے متعلق کتاب

جو شخص مسجد میں داخل ہو تو اس کے ( دو رکعت نفل ) نماز ( یعنی تحِیّۃُ الْمسجد ) پڑھے بغیر بیٹھنے کی ممانعت کا بیان

2 hadiths in this chapter

388

Muwatta Imam Malik #388

Sahih

[388] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ الزُّبَیْرِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَیْمٍ الزُّرَقِیِّ، عَنْ أبِی قَتَادَۃَ الْأَنْصَاری، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ قَالَ : إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ، فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یَجْلِسَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اُسے بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں ادا کر لینی چاہئیں ۔‘‘

389

Muwatta Imam Malik #389

Sahih

[389] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللّٰہ، عَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّہُ قَالَ لَہُ : أَلَمْ أَرَ صَاحِبَکَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ یَجْلِسُ قَبْلَ أَنْ یَرْکَعَ ؟ قَالَ أَبُو النَّضْرِ : یَعْنِی بِذَلِکَ عُمَرَ بْنَ عُبَیْدِ اللّٰہ، وَیَعِیبُ ذَلِکَ عَلَیْہِ، أَنْ یَجْلِسَ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ قَبْلَ أَنْ یَرْکَعَ.

اردو ترجمہ · Urdu

ابونضر رحمہ اللہ جو کہ عمر بن عبیداللہ رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام ہیں روایت کرتے ہیں کہ ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہما نے اُن سے کہا کہ کیا میں نے تیرے ساتھی ( یعنی تیرے آقا عُمر بن عبیداللہ ) کو ایسا کرتے نہیں دیکھا کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو ( تحیۃ المسجد کی دو ) رکعتیں پڑھے بغیر بیٹھ جاتے ہیں ، ابونضر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ وہ ( ابوسلمہ رضی اللہ عنہما ) اس لفظ ( یعنی صاحب اور ساتھی ) سے ( میرے آقا ) عمر بن عبیداللہ کو مراد لے رہے تھے اور ان پر اس بات کا عیب لگا رہے تھے کہ وہ مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو دو رکعتیں پڑھے بغیر بیٹھ جاتے ہیں ۔