Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 9 · Chapter 102

سفر میں نماز قصر کرنے کے متعلق کتاب

سجدہ کرتے وقت ہاتھوں کو اسی چیز پر رکھنے کا بیان جس پر چہرہ رکھا جا رہا ہو 426

2 hadiths in this chapter

390

Muwatta Imam Malik #390

Sahih

[390] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا سَجَدَ، وَضَعَ کَفَّیْہِ عَلَی الَّذِی یَضَعُ عَلَیْہِ جَبْہَتَہُ۔ قَالَ نَافِعٌ : وَلَقَدْ رَأَیْتُہُ فِی یَوْمٍ شَدِیدِ الْبَرْدِ، وَإِنَّہُ لَیُخْرِجُ کَفَّیْہِ مِنْ تَحْتِ بُرْنُسٍ لَہُ، حَتَّی یَضَعَہُمَا عَلَی الْحَصْبَائِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب سجدہ کرتے تو اپنی ہتھیلیوں کو اسی چیز پر رکھتے جس پر وہ اپنا چہرہ رکھتے تھے ، نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یقیناً میں نے اُن کو سخت سردی والے دن میں دیکھا کہ بے شک وہ اپنی ہتھیلیوں کو اپنے کوٹ کے نیچے سے نکالتے یہاں تک کہ اُن کو کنکریوں پر رکھ دیتے ۔

391

Muwatta Imam Malik #391

Sahih

[391] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : مَنْ وَضَعَ جَبْہَتَہُ بِالأَرْضِ، فَلْیَضَعْ کَفَّیْہِ عَلَی الَّذِی یَضَعُ عَلَیْہِ جَبْہَتَہُ، ثُمَّ إِذَا رَفَعَ فَلْیَرْفَعْہُمَا، فَإِنَّ الْیَدَیْنِ تَسْجُدَانِ کَمَا یَسْجُدُ الْوَجْہُ.

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ جو شخص زمین پر اپنی پیشانی ( سجدے کے لیے ) رکھے تو اُسے چاہیے کہ اپنی ہتھیلیاں بھی اُسی جگہ پر رکھے ، پھر جب ( اپنی پیشانی اور ) سر اُٹھائے تو ان دونوں ( ہتھیلیوں ) کو بھی اٹھا لے ، کیونکہ بلاشبہ ہاتھ بھی اسی طرح سجدہ کرتے ہیں جس طرح چہرہ سجدہ کرتا ہے ۔