Muwatta Imam Malik #377
[377] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ بْنِ أبِی الْمُخَارِقِ الْبَصْرِیِّ، أَنَّہُ قَالَ : مِنْ کَلَامِ النُّبُوَّۃِ : إِذَا لَمْ تَسْتَحْی فَافْعَلْ مَا شِئْتَ وَوَضْعُ الْیَدَیْنِ إِحْدَاہُمَا عَلَی الأُخْرَی فِی الصَّلَاۃِ، یَضَعُ الْیُمْنَی عَلَی الْیُسْرَی، وَتَعْجِیلُ الْفِطْرِ، وَالاِسْتِینَائُ بِالسَّحُورِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
عبدالکریم بن ابی المخارق بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ نبوت کی باتوں میں سے ( ایک ) یہ بات ( بھی ) ہے کہ جب تو بے حیا ہو جائے تو جو چاہے کر ، اور ( یہ بھی کہ ) نماز میں دونوں ہاتھوں میں سے ایک کو دوسرے پر رکھنا ( چاہیے ، اس طرح کہ آدمی ) دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھے ، اور ( یہ بھی کہ ) روزہ جلد افطار کر لینا اور سحری کھانے میں دیر کرنا ۔