Muwatta Imam Malik #375
[375] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ یَأْمُرُ بِتَسْوِیَۃِ الصُّفُوفِ، فَإِذَا جَائُ وہُ فَأَخْبَرُوہُ أَنْ قَدِ اسْتَوَتْ کَبَّرَ.
اردو ترجمہ · Urdu
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ صفوں کو برابر کرنے کا حکم دیتے ، چنانچہ جب ( صفیں سیدھی ، کرانے پر مامور ) لوگ آپ کے پاس آ کر یہ خبر دیتے کہ صفیں برابر ہو گئی ہیں تو وہ تکبیر ( تحریمہ ) کہتے ۔