Muwatta Imam Malik #367
[367] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہ بْنِ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ: أَقْبَلْتُ رَاکِباً عَلَی أَتَانٍ - وَأَنَا یَوْمَئِذٍ قَدْ نَاہَزْتُ الاِحْتِلَامَ - وَرَسُولُ اللّٰہ ﷺ یُصَلِّی لِلنَّاسِ بِمِنًی، فَمَرَرْتُ بَیْنَ یَدَیْ بَعْضِ الصَّفِّ، فَنَزَلْتُ فَأَرْسَلْتُ الأَتَانَ تَرْتَعُ، وَدَخَلْتُ فِی الصَّفِّ، فَلَمْ یُنْکِرْ ذَلِکَ عَلَیَّ أَحَدٌ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں گدھی پر سوار ہو کر آیا اور میں اس وقت بلوغت کے قریب تھا ، اور رسول اللہ ﷺ منیٰ ( کے میدان ) میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ، تو میں صف کے کچھ حصے کے سامنے سے گزرا ، پھر ( سواری سے ) نیچے اُترا ، پھر میں نے گدھی کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا اور خود صف میں داخل ہو گیا تو کسی نے بھی اس عمل کا مجھ سے انکار ( اور کوئی اعتراض ) نہ کیا ۔