Muwatta Imam Malik #362
[362] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ قَالَ: إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ یُصَلِّی، فَلَا یَدَعْ أَحَداً یَمُرُّ بَیْنَ یَدَیْہِ، وَلْیَدْرَأْہُ مَا اسْتَطَاعَ، فَإِنْ أَبَی فَلْیُقَاتِلْہُ، فَإِنَّمَا ہُوَ شَیْطَانٌ ۔
اردو ترجمہ · Urdu
عبدالرحمن بن ابوسعید رضی اللہ عنہ اپنے والد حضرت ابوسعید خُدْری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو تو کسی ( ایسے ) شخص کو نہ چھوڑے جو اُس کے آگے سے گزرنے لگے ( اور اُسے گزرنے نہ دے بلکہ ) اُسے چاہیے کہ اپنی طاقت کے بقدر اُسے پیچھے ہٹا دے ، ( پھر ) وہ ( گزرنے والا ) نہ مانے ( اور ضد میں آ کر وہیں سے گزرنا چاہے ) تو پھر ( نمازی ) اُس کے ساتھ لڑے کیونکہ وہ شیطان ہے ۔‘‘