Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 9 · Chapter 90

سفر میں نماز قصر کرنے کے متعلق کتاب

چاشت کی نماز کا بیان

4 hadiths in this chapter

356

Muwatta Imam Malik #356

Sahih

[356] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ مُوسَی بْنِ مَیْسَرَۃَ، عَنْ أبِی مُرَّۃَ مَوْلَی عَقِیلِ بْنِ أبِی طَالِبٍ، أَنَّ أُمَّ ہَانِیئٍ بِنْتَ أبِی طَالِبٍ أَخْبَرَتْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ صَلَّی عَامَ الْفَتْحِ ثَمَانِی رَکَعَاتٍ مُلْتَحِفاً فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت اُمِ ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے سال ( فتح مکہ کے موقع پر اُن کے گھر میں ) ایک ہی کپڑے میں ( اُسے اپنے اوپر ) اوڑھ کر ( صلاۃُ الضحی یعنی چاشت کی ) آٹھ رکعتیں پڑھیں ۔

357

Muwatta Imam Malik #357

Sahih

[357] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہ، أَنَّ أَبَا مُرَّۃَ مَوْلَی عَقِیلِ بْنِ أبِی طَالِبٍ أَخْبَرَہُ، أَنَّہُ سَمِعَ أُمَّ ہَانِیئٍ بِنْتَ أبِی طَالِبٍ تَقُولُ : ذَہَبْتُ إِلَی رَسُولِ اللّٰہ ﷺ عَامَ الْفَتْحِ، فَوَجَدْتُہُ یَغْتَسِلُ، وَفَاطِمَۃُ ابْنَتُہُ تَسْتُرُہُ بِثَوْبٍ، قَالَتْ : فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ، فَقَالَ : مَنْ ہَذِہِ ؟ فَقُلْتُ : أُمُّ ہَانِیئٍ بِنْتُ أبِی طَالِبٍ، فَقَالَ : مَرْحَباً بِأُمِّ ہَانِیئٍ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِہِ قَامَ فَصَلَّی ثَمَانِیَ رَکَعَاتٍ مُلْتَحِفاً فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللّٰہ، زَعَمَ ابْنُ أُمِّی عَلِیٌّ، أَنَّہُ قَاتِلٌ رَجُلاً أَجَرْتُہُ، فُـلَانُ بْنُ ہُبَیْرَۃَ. فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہ ﷺ : قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ یَا أُمَّ ہَانِیئٍ قَالَتْ أُمُّ ہَانِیئٍ: وَذَلِکَ ضُحًی۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ اُمِ ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ میں فتح مکہ والے سال رسول اللہ ﷺ کی طرف گئی تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس حال میں پایا کہ آپ غسل فرما رہے تھے اور آپ کی بیٹی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ایک کپڑے کے ساتھ آپ کا پردہ کیے ہوئے تھیں ، حضرت اُمّ ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو سلام کہا تو آپ نے دریافت فرمایا کہ ’’ یہ عورت کون ہے ‘‘؟ میں نے کہا کہ ابوطالب کی بیٹی اُمّ ہانی ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اُم ہانی کو مرحبا ( خوش آمدید ) ۔‘‘ پھر جب آپ ﷺ غسل سے فارغ ہوئے تو کھڑے ہو گئے اور ایک ہی کپڑے میں ( اُسے اپنے اوپر ) لپیٹ کر آٹھ رکعات ادا کیں پھر ( سلام پھیر کر ) پھرے ( اور فارغ ہو گئے ) تو میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! میری ماں کے بیٹے ( یعنی میرے بھائی ) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تو ارادہ کر رکھا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کو قتل کر دے گا جسے میں نے پناہ دے رکھی ہے ، ( اور وہ ) فلاں بن ہُبَیْرہ ( ہے ) ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اے اُم ہانی ! جسے تو نے پناہ دی اُسے یقیناً ہم نے بھی پناہ دے دی ۔ سیدہ اُمِ ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ یہ ( سب کچھ ) چاشت کے وقت ہوا تھا ۔

358

Muwatta Imam Malik #358

Sahih

[358] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا قَالَتْ : مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ یُصَلِّی سُبْحَۃَ الضُّحَی قَطُّ، وَإِنِّی لأُسَبِّحُہَا، وَإِنْ کَانَ رَسُولُ اللّٰہ ﷺ لَیَدَعُ الْعَمَلَ، وَہُوَ یُحِبُّ أَنْ یَعْمَلَہُ، خَشْیَۃَ أَنْ یَعْمَلَ بِہِ النَّاسُ، فَیُفْرَضَ عَلَیْہِمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی بھی چاشت کی نفلی نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا اور ( البتہ ) میں تو یقیناً اسے پڑھتی ہوں اور بلاشبہ رسول اللہ ﷺ ( بسا اوقات ) کسی عمل کو چھوڑ دیتے تھے حالانکہ آپ ﷺ کو پسند یہی ہوتا تھا کہ اُسے کریں ( لیکن صرف ) اس ڈر سے ( اُسے چھوڑ دیتے ) کہ لوگ اس پر عمل کریں تو وہ اُن پر ( کہیں ) فرض ( ہی نہ ) کر دیا جائے ۔

359

Muwatta Imam Malik #359

Zaeef

[359] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّہَا کَانَتْ تُصَلِّی الضُّحَی ثَمَانِیَ رَکَعَاتٍ، ثُمَّ تَقُولُ : لَوْ نُشِرَ لِی أَبَوَایَ مَا تَرَکْتُہُنَّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ چاشت کی آٹھ رکعتیں پڑھتی تھیں اور کہتی تھیں کہ اگر میرے ماں باپ ( دوبارہ ) زندہ کر دیے جائیں تو میں ( پھر بھی ) اِن رکعتوں کو نہیں چھوڑوں گی ۔