Muwatta Imam Malik #350
[350] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ عُمَرَ، أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یُصَلِّی مَعَ صَلَاۃِ الْفَرِیضَۃِ فِی السَّفَرِ شَیْئاً قَبْلَہَا وَلَا بَعْدَہَا، إِلاَّ مِنْ جَوْفِ اللَّیْلِ, فَإِنَّہُ کَانَ یُصَلِّی عَلَی الأَرْضِ، وَعَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُ تَوَجَّہَتْ بِہٖ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ سفر میں فرض نماز کے ساتھ کچھ ( بھی نفل ) نہیں پڑھتے تھے ، نہ پہلے اور نہ بعد میں ، البتہ رات کے درمیان ( کبھی تو ) وہ زمین پر ( رات کی نفلی ) نماز پڑھتے اور ( کبھی ) سواری کے اوپر بھی ( اُسے ادا کر لیتے ) ، خواہ اُس کا منہ جدھر بھی ہوتا ۔