Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 9 · Chapter 86

سفر میں نماز قصر کرنے کے متعلق کتاب

مسافر کا جب کسی جگہ ٹھہرنے کا پختہ ارادہ نہ ہو تو اس کی نماز کا بیان

2 hadiths in this chapter

343

Muwatta Imam Malik #343

Sahih

[343] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : أُصَلِّی صَلَاۃَ الْمُسَافِرِ مَا لَمْ أُجْمِعْ مُکْثاً، وَإِنْ حَبَسَنِی ذَلِکَ اثْنَتَیْ عَشْرَۃَ لَیْلَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ میں مسافر والی نماز ( قصر ) ہی پڑھتا رہوں گا جب تک کہ کہیں ٹھہرنے کا پختہ ارادہ نہ کر لوں ، اگرچہ یہ ( عدم پختگی کی ) حالت مجھے بارہ راتوں تک روکے رکھے ۔

344

Muwatta Imam Malik #344

Sahih

[344] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَقَامَ بِمَکَّۃَ عَشْرَ لَیَالٍ یَقْصُرُ الصَّلَاۃَ، إِلاَّ أَنْ یُصَلِّیَہَا مَعَ الإِمَامِ، فَیُصَلِّیہَا بِصَلَاتِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما مکہ میں دس راتیں ٹھہرے اور وہ نماز قصر کرتے رہے اِلّا یہ کہ وہ کوئی نماز ( مقیم ) امام کے ساتھ ادا کرتے تو اس کی نماز ( پوری ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ اسی ) کی طرح ( مکمل نماز ) ادا کرتے ۔