Muwatta Imam Malik #336
[336] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ عَبْدَ اللّٰہ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا خَرَجَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِراً، قَصَرَ الصَّلَاۃَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب ( مدینہ سے ) حج یا عمرہ کرنے والے کی حیثیت سے نکلتے تو ( مدینہ سے چھ یا سات میل دور ) ذُو الحلیفہ مقام پر نماز کو قصر کرتے ۔