Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 9 · Chapter 106

سفر میں نماز قصر کرنے کے متعلق کتاب

نماز کے متفرق احکامات کے طریق کار کا بیان

12 hadiths in this chapter

400

Muwatta Imam Malik #400

Sahih

[400] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ یُصَلِّی قَبْلَ الظُّہْرِ رَکْعَتَیْنِ، وَبَعْدَہَا رَکْعَتَیْنِ، وَبَعْدَ الْمَغْرِبِ رَکْعَتَیْنِ فِی بَیْتِہِ، وَبَعْدَ صَلَاۃِ الْعِشَائِ رَکْعَتَیْنِ، وَکَانَ لَا یُصَلِّی بَعْدَ الْجُمُعَۃِ حَتَّی یَنْصَرِفَ، فَیَرْکَعَ رَکْعَتَیْنِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ظہر ( کی فرض نماز ) سے پہلے دو رکعتیں ، اور اس کے بعد بھی دو رکعتیں ، نماز مغرب کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے ، ( البتہ ) جمعہ کے بعد ( مسجد میں ) کچھ نہیں پڑھا کرتے تھے ، یہاں تک کہ ( گھر ) واپس لوٹ جاتے ، پھر دو رکعتیں ادا فرماتے ۔

401

Muwatta Imam Malik #401

Sahih

[401] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ, أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : أَتَرَوْنَ قِبْلَتِی ہَاہُنَا، فَوَاللّٰہِ مَا یَخْفَی عَلَیَّ خُشُوعُکُمْ وَلَا رُکُوعُکُمْ، إنِّی لَأَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَہْرِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم خیال کرتے ہو کہ میرے سامنے کی سمت ( صرف ) یہ ( میرے چہرے والی جانب ) ہے ، اللہ کی قسم ! نہ تو تمھارا خشوع ( عاجزی و انکسار ) مجھ پر مخفی رہتا ہے اور نہ ہی تمھارا رکوع ، بے شک میں تمھیں اپنی پشت کے پیچھے سے دیکھ لیتا ہوں ۔‘‘

402

Muwatta Imam Malik #402

Sahih

[402] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ یَأْتِی قُبَائً رَاکِباً وَمَاشِیاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ قباء میں ( کبھی ) سوار ہو کر اور ( کبھی ) پیدل چل کر آتے تھے ۔

403

Muwatta Imam Malik #403

Sahih

[403] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُرَّۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ: مَا تَرَوْنَ فِی الشَّارِبِ وَالسَّارِقِ وَالزَّانِی ؟ وَذَلِکَ قَبْلَ أَنْ یُنْزَلَ فِیہِمْ، قَالُوا : اللّٰہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ، قَالَ : ہُنَّ فَوَاحِشُ، وَفِیہِنَّ عُقُوبَۃٌ، وَأَسْوَأُ السَّرِقَۃِ الَّذِی یَسْرِقُ صَلَاتَہُ قَالُوا : وَکَیْفَ یَسْرِقُ صَلَاتَہُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ ؟ قَالَ : لَا یُتِمُّ رُکُوعَہَا وَلَا سُجُودَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

نعمان بن مرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : شرابی ، چور اور زانی کے بارے میں تمھاری کیا رائے ہے ؟ ’’ ( آپ ﷺ کا ) یہ ( سوال ) ان ( مجرم ) لوگوں کے متعلق کچھ ( حدود الٰہیہ ) نازل ہونے سے پہلے تھا ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ سب کبیرہ گناہ ہیں اور ان میں سزا ہے اور سب سے بدترین چوری اس شخص کی ہے جو اپنی نماز سے چوری کرتا ہے ۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کہنے لگے کہ اے اللہ کے رسول ! بھلا آدمی کس طرح اپنی ہی نماز سے چوری کرتا ہے ؟’’ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ نہ اس کا رکوع مکمل کرتا ہے اور نہ ہی سجدہ ۔‘‘

404

Muwatta Imam Malik #404

Sahih

[404] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : اجْعَلُوا مِنْ صَلَاتِکُمْ فِی بُیُوتِکُمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ رحمہ اللہ اپنے والد عروہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنی نماز میں سے کچھ حصہ ( سنتیں اور نوافل وغیرہ ) اپنے گھروں میں ادا کرو ۔‘‘

405

Muwatta Imam Malik #405

Sahih

[405] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : إِذَا لَمْ یَسْتَطِعِ الْمَرِیضُ السُّجُودَ أَوْمَأَ بِرَأْسِہِ إِیمَائً، وَلَمْ یَرْفَعْ إِلَی جَبْہَتِہِ شَیْئاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ جب مریض سجدہ کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو وہ اپنے سر سے اشارہ کرے اور اپنی پیشانی کی طرف کوئی چیز نہ اٹھائے ۔

406

Muwatta Imam Malik #406

Sahih

[406] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا جَائَ الْمَسْجِدَ، وَقَدْ صَلَّی النَّاسُ، بَدَأَ بِصَلَاۃِ الْمَکْتُوبَۃِ، وَلَمْ یُصَلِّ قَبْلَہَا شَیْئاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب مسجد میں آتے اور ( ان کے آنے سے پہلے ) لوگ ( فرض ) نماز پڑھ چکے ہوتے تو وہ فرض نماز شروع کرتے اور اس سے پہلے کچھ بھی نہ پڑھتے ۔

407

Muwatta Imam Malik #407

Sahih

[407] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ مَرَّ عَلَی رَجُلٍ وَہُوَ یُصَلِّی، فَسَلَّمَ عَلَیْہِ فَرَدَّ الرَّجُلُ کَلَاماً، فَرَجَعَ إِلَیْہِ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ فَقَالَ لَہُ : إِذَا سُلِّمَ عَلَی أَحَدِکُمْ وَہُوَ یُصَلِّی فَلَا یَتَکَلَّمْ، وَلْیُشِرْ بِیَدِہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو کہ نماز پڑھ رہا تھا ، انھوں نے اس شخص کو سلام کہا تو اس ( نمازی ) نے ( نماز ہی میں ) بول کر سلام کا جواب لوٹا دیا ۔ چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اس شخص کے پاس واپس آئے اور اس سے کہا کہ جب تم میں سے کسی کو اس حال میں سلام کہا جائے کہ وہ نماز پڑھ رہا ہو تو ( زبان ) سے نہ بولے بلکہ اپنے ہاتھ کے ساتھ اشارہ کر دے ۔

408

Muwatta Imam Malik #408

Sahih

[408] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : مَنْ نَسِیَ صَلَاۃً فَلَمْ یَذْکُرْہَا، إِلاَّ وَہُوَ مَعَ الإِمَامِ، فَإِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ، فَلْیُصَلِّ الصَّلَاۃَ الَّتِی نَسِیَ، ثُمَّ لِیُصَلِّ بَعْدَہَا الأُخْرَی۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے : جو شخص کوئی نماز ( پڑھنا ) بھول گیا ، پھر وہ نماز اسے یاد ہی نہ آئے ، مگر اس حالت میں ( یاد آئے ) کہ وہ امام کے ساتھ ( اگلی نماز پڑھ رہا ) ہو ، چنانچہ جب امام سلام پھیر دے تو اسے چاہیے کہ اب وہ نماز ( قضا کے طور پر ) پڑھے جو وہ بھول گیا تھا ، پھر اس کے بعد ( دوبارہ ) دوسری نماز پڑھے ( جو امام کے ساتھ پہلے پڑھ چکا تھا ) ۔

409

Muwatta Imam Malik #409

Sahih

[409] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ، عَنْ عَمِّہِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ، أَنَّہُ قَالَ : کُنْتُ أُصَلِّی وَعَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ مُسْنِدٌ ظَہْرَہُ إِلَی جِدَارِ الْقِبْلَۃِ، فَلَمَّا قَضَیْتُ صَلَاتِی، انْصَرَفْتُ إِلَیْہِ مِنْ قِبَلِ شِقِّی الْأَیْسَرِ، فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ : مَا مَنَعَکَ أَنْ تَنْصَرِفَ عَنْ یَمِینِکَ؟ قَالَ: فَقُلْتُ رَأَیْتُکَ فَانْصَرَفْتُ إِلَیْکَ، قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ : فَإِنَّکَ قَدْ أَصَبْتَ، إِنَّ قَائِلاً یَقُولُ : انْصَرِفْ عَنْ یَمِینِکَ، فَإِذَا کُنْتَ تُصَلِّی فَانْصَرِفْ حَیْثُ شِئْت، إِنْ شِئْتَ عَنْ یَمِینِکَ، وَإِنْ شِئْتَ عَنْ یَسَارِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

واسع بن حبان رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میں نماز پڑھ رہا تھا اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ قبلے کی دیوار کے ساتھ پشت کو سہارا دیے ہوئے تھے ، جب میں نے نماز پوری کی تو میں اپنی بائیں جانب سے ان کی طرف مڑا ، تو ( یہ دیکھ کر ) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ تجھے کس چیز نے اس سے روکا کہ تو اپنی دائیں جانب سے مڑتا ؟ میں نے کہا کہ میں نے آپ کو دیکھا تو آپ کی طرف مڑ گیا ، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کہنے لگے : تو نے بالکل ٹھیک کام کیا ہے ، ایک کہنے والے کا یہ قول ہے کہ ( صرف اور صرف ) دائیں جانب ہی سے پھرا کرو ( جبکہ راجح بات یہی ہے کہ ) جب تم نماز پڑھ چکو تو جس طرف سے چاہو مڑ جاؤ ، چاہو تو اپنی دائیں جانب سے ( گھومو ) اور چاہو تو اپنی بائیں جانب سے ( پھرو ) ۔

410

Muwatta Imam Malik #410

Zaeef

[410] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ لَمْ یَرَ بِہِ بَأْساً، أَنَّہُ سَأَلَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ : أَأُصَلِّی فِی عَطَنِ الإِبِلِ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ : لَا، وَلَکِنْ صَلِّ فِی مُرَاحِ الْغَنَمِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عروہ اپنے والد سے ، اور وہ مہاجرین میں سے ایک شخص جس کے متعلق عروہ کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے ، سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ کیا میں اونٹ کے باڑے میں نماز پڑھ لوں ؟ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : نہیں ، البتہ بکریوں کے باڑے میں پڑھ لیا کر ۔

411

Muwatta Imam Malik #411

Sahih

[411] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، أَنَّہُ قَالَ : مَا صَلَاۃٌ یُجْلَسُ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ مِنْہَا ؟ ثُمَّ قَالَ سَعِیدٌ: ہِیَ الْمَغْرِبُ، إِذَا فَاتَتْکَ مِنْہَا رَکْعَۃٌ، قَالَ یَحْیَیَ: قَالَ مَالِکٌ: وَکَذَلِکَ سُنَّۃُ الصَّلَاۃِ کُلُّہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انھوں نے پوچھا : وہ کون سی نماز ہے جس کی ہر رکعت میں بیٹھا جاتا ہے ؟ پھر سعید رحمہ اللہ نے خود ہی فرمایا کہ یہ نماز مغرب ہے جب کہ تجھ سے اس کی ایک رکعت رہ جائے ۔