Muwatta Imam Malik #397
[397] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أبِی بَکْرِ بْنِ حَزْمٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَیْمٍ الزُّرَقِیِّ أَنَّہُ قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُوحُمَیْدٍ السَّاعِدِیُّ، أَنَّہُمْ قَالُوا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ کَیْفَ نُصَلِّی عَلَیْکَ ؟ فَقَالَ : قُولُوا : اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ ﷺ وَأَزْوَاجِہِ وَذُرِّیَّتِہِ، کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِہِ وَذُرِّیَّتِہِ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ۔
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم آپ پر کس طرح درود پڑھا کریں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ کہا کرو : اللھم صل علی محمد و ازواجہ و …’’ اے اللہ ! تو درود ( رحمت ) نازل فرما محمد پر ، ان کی بیویوں پر اور ان کی اولاد پر جس طرح کہ تو نے ابراہیم علیہ السلام کی آل پر رحمت نازل فرمائی اور تو محمد ﷺ پر ان کی ازواج پر اور ان کی اولاد پر اسی طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام کی آل پر برکت نازل فرمائی ، یقیناً تو ہی خوب قابل تعریف اور بہت بزرگی والا ہے ۔‘‘