Muwatta Imam Malik #316
[316] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أبِی سَلَمَۃَ : أَنَّہُ رَأَی رَسُولَ اللّٰہ ﷺ ، یُصَلِّی فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ، مُشْتَمِلاً بِہِ، فِی بَیْتِ أُمِّ سَلَمَۃَ، وَاضِعاً طَرَفَیْہِ عَلَی عَاتِقَیْہِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ، آپ ﷺ ( اس وقت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی والدہ ) سیدہ اُم سلمہ ( اُم المؤمنین رضی اللہ عنہا ) کے گھر میں اس کپڑے کو لپیٹے ہوئے ( نماز ادا کر رہے ) تھے ( اور ) آپ ﷺ نے اس کپڑے کے دونوں کناروں کو اپنے دونوں مبارک کندھوں پر ڈال رکھا تھا ۔