Muwatta Imam Malik #312
[312] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِیمٍ،عَنْ أبِی یُونُسَ مَوْلَی عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ، أَنَّہُ قَالَ : أَمَرَتْنِی عَائِشَۃُ أَنْ أَکْتُبَ لَہَا مُصْحَفاً، ثُمَّ قَالَتْ : إِذَا بَلَغْتَ ہَذِہِ الآیَۃَ فَآذِنِّی {حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاۃِ الْوُسْطَی وَقُومُوا لِلّٰہِ قَانِتِینَ} [البقرۃ : 238] فَلَمَّا بَلَغْتُہَا آذَنْتُہَا، فَأَمْلَتْ عَلَیَّ : حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاۃِ الْوُسْطَی، وَصَلَاۃِ الْعَصْر، وَقُومُوا اللّٰہ قَانِتِینَ۔ قَالَتْ عَائِشَۃُ : سَمِعْتُہَا مِنْ رَسُولِ اللّٰہ ﷺ ۔
اردو ترجمہ · Urdu
اُم المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ابو یُونس رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے حکم دیا کہ اُن کے لیے مصحف ( قرآن مجید کا نسخہ ) لکھوں ، پھر انھوں نے مجھے حکم دیا کہ جب تو اس آیت پر پہنچے تو مجھے اطلاع دینا ( یعنی اس آیت پر ) : { حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃِ الْوُسْطَی وَقُومُوا لِلّٰہِ قَانِتِینَ } [ البقرۃ : 238 ] چنانچہ جب میں ( لکھتے لکھتے ) اس آیت پر پہنچا تو میں نے اُنھیں اطلاع دی تو انھوں نے مجھے یہ ( مندرجہ ذیل ) الفاظ ( بطور تفسیر ) لکھوائے : حَافِظُوا عَلَی الصَّلَوَاتِ وَالصَّلاَۃِ الْوُسْطَی ، وَصَلاَۃِ الْعَصْر ، وَقُومُوا لِلّٰہِ قَانِتِینَ ، یعنی نمازوں پر پابندی کرو اور خصوصاً درمیانی نماز یعنی نماز عصر پر ( پابندی کرو ) اور اللہ کے حضور خاموشی سے عاجزی کرنے والے بن کر کھڑے ہوا کرو ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں نے یہ کلمات رسول اللہ ﷺ سے سُنے تھے ۔