Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 8 · Chapter 79

نماز باجماعت کے متعلق کتاب

بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے ( کی کیفیت ) کا بیان

4 hadiths in this chapter

308

Muwatta Imam Malik #308

Sahih

[308] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أبِی وَدَاعَۃَ السَّہْمِیِّ، عَنْ حَفْصَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا قَالَتْ : مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ صَلَّی فِی سُبْحَتِہِ قَاعِداً قَطُّ، حَتَّی کَانَ قَبْلَ وَفَاتِہِ بِعَامٍ، فَکَانَ یُصَلِّی فِی سُبْحَتِہِ قَاعِداً، وَیَقْرَأُ بِالسُّورَۃِ فَیُرَتِّلُہَا، حَتَّی تَکُونَ أَطْوَلَ مِنْ أَطْوَلَ مِنْہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت حفصہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی بھی بیٹھ کر نفلی نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا ، یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات سے ایک سال قبل آپ نفلی نماز بیٹھ کر پڑھنے لگے ، آپ کوئی سورت پڑھتے تو اس کو قدرِ ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے کہ وہ لمبی سے لمبی تر ہو جاتی ۔

309

Muwatta Imam Malik #309

Sahih

[309] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ : أَنَّہَا لَمْ تَرَ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ یُصَلِّی صَلَاۃَ اللَّیْلِ قَاعِداً قَطُّ، حَتَّی أَسَنَّ، فَکَانَ یَقْرَأُ قَاعِداً، حَتَّی إِذَا أَرَادَ أَنْ یَرْکَعَ، قَامَ فَقَرَأَ نَحْواً مِنْ ثَـلَاثِینَ أَوْ أَرْبَعِینَ آیَۃً، ثُمَّ رَکَعَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے ، کہتی ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی بھی رات کی نماز بیٹھ کر پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا ، یہاں تک کہ آپ ﷺ عمر رسیدہ ہو گئے ، چنانچہ آپ ﷺ ( کسی رکعت میں ) بیٹھ کر قرآن پڑھتے رہتے ، حتی کہ جب آپ ﷺ رکوع کرنے کا ارادہ فرماتے تو کھڑے ہو جاتے ، پھر قیام میں تقریباً تیس یا چالیس آیات پڑھتے ، پھر رکوع میں چلے جاتے ۔

310

Muwatta Imam Malik #310

Sahih

[310] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ الْمَدَنِیِّ، وَعَنْ أبِی النَّضْرِ, عَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ کَانَ یُصَلِّی جَالِساً، فَیَقْرَأُ وَہُوَ جَالِسٌ، فَإِذَا بَقِیَ مِنْ قِرَائَ تِہِ قَدْرُ مَا یَکُونُ ثَـلَاثِینَ أَوْ أَرْبَعِینَ آیَۃً، قَامَ فَقَرَأَ وَہُوَ قَائِمٌ، ثُمَّ رَکَعَ وَسَجَدَ، ثُمَّ صَنَعَ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ مِثْلَ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیٹھ کر نماز پڑھتے تو آپ ﷺ بیٹھے بیٹھے قراءت کرتے رہتے ، یہاں تک کہ جب آپ کی قراءت میں سے تیس یا چالیس آیات کی بقدر تلاوت رہ جاتی تو آپ کھڑے ہو کر پڑھنے لگتے ، پھر ( حالتِ قیام سے ) رکوع کرتے اور سجدہ کرتے ، پھر دوسری رکعت میں بھی ایسا ہی کرتے تھے ۔

311

Muwatta Imam Malik #311

Sahih

[311] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ، أَنَّ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ، وَسَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ کَانَا یُصَلِّیَانِ النَّافِلَۃَ وَہُمَا مُحْتَبِیَانِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ عُروہ بن زُبیر رحمہ اللہ اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ نفلی نماز اس حال میں ادا کر لیا کرتے تھے کہ وہ گوٹ مارے ہوئے ہوتے ۔