Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 8 · Chapter 77

نماز باجماعت کے متعلق کتاب

امام کے بیٹھ کر نماز پڑھانے کا بیان

3 hadiths in this chapter

303

Muwatta Imam Malik #303

Sahih

[303] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ رَکِبَ فَرَسًا، فَصُرِعَ فَجُحِشَ شِقُّہُ الْأَیْمَنُ، فَصَلَّی صَلَاۃً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَہُوَ قَاعِدٌ، وَصَلَّیْنَا وَرَائَ ہُ قُعُوداً، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہِ، فَإِذَا صَلَّی قَائِماً، فَصَلُّوا قِیَاماً، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا قَالَ : سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ، فَقُولُوا : رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ، وَإِذَا صَلَّی جَالِساً فَصَلُّوا جُلُوساً أَجْمَعُونَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک گھوڑے پر سوار ہوئے ، پھر آپ ﷺ اس سے گرے تو آپ ﷺ ( کے جسم اطہر ) کی دائیں جانب چھیل دی گئی ( اُس پر رگڑیں اور خراشیں آ گئیں اور آپ ﷺ زخمی ہو گئے ) ، پھر آپ نے نمازوں میں سے ایک نماز اس حالت میں پڑھائی کہ آپ بیٹھے ہوئے تھے اور ہم بھی آپ ﷺ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے ، پھر جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو فرمایا :’’ امام تو صرف اور صرف اس لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے ، چنانچہ جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو اور جب وہ اپنا سر اٹھائے تو تم بھی اپنا سر اٹھا لو ، جب وہ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ کہے تو تم رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہو ، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ۔‘‘

304

Muwatta Imam Malik #304

Sahih

[304] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ﷺ ، أَنَّہَا قَالَتْ : صَلَّی رَسُولُ اللّٰہ ﷺ وَہُوَ شَاکٍ، فَصَلَّی جَالِساً، وَصَلَّی وَرَائَ ہُ قَوْمٌ قِیَاماً، فَأَشَارَ إِلَیْہِمْ أَنِ اجْلِسُوا، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہِ، فَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا، وَإِذَا صَلَّی جَالِساً فَصَلُّوا جُلُوساً اجْمَعُوْنَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے کہ ( ایک دفعہ ) رسول اللہ ﷺ نے اس حال میں نماز پڑھائی کہ آپ بیمار تھے ، آپ نے بیٹھ کر نماز پڑھائی اور آپ کے پیچھے کچھ لوگوں نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی تو آپ نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ ، پھر آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا :’’ امام تو صرف اسی لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے ، چنانچہ جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو ، جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھا لو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ۔‘‘

305

Muwatta Imam Malik #305

Sahih

[305] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ خَرَجَ فِی مَرَضِہِ، فَأَتَی فَوَجَدَ أَبَا بَکْرٍ وَہُوَ قَائِمٌ یُصَلِّی بِالنَّاسِ، فَاسْتَأْخَرَ أَبُو بَکْرٍ، فَأَشَارَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللّٰہ ﷺ ، أَنْ کَمَا أَنْتَ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللّٰہ ﷺ إِلَی جَنْبِ أبِی بَکْرٍ، فَکَانَ أَبُو بَکْرٍ یُصَلِّی بِصَلَاۃِ رَسُولِ اللّٰہ ﷺ وَہُوَ جَالِسٌ، وَکَانَ النَّاسُ یُصَلُّونَ بِصَلَاۃِ أبِی بَکْرٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ہشام بن عُروہ رحمہ اللہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے مرض میں تشریف لائے ، آپ ﷺ مسجد میں آئے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اس حال میں پایا کہ وہ کھڑے ہو کر لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ( آپ ﷺ کی آہٹ محسوس کر کے ) پیچھے ہٹنے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کی طرف اشارہ کیا کہ تم جہاں ہو وہیں رہو ، پھر رسول اللہ ﷺ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں ( بائیں جانب بطور امام ) بیٹھ گئے ، تو ( اب ) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی نماز کے ساتھ ( آپ ﷺ کی اقتدا میں ) نماز پڑھنے لگے ، اس حال میں کہ رسول اللہ ﷺ تو بیٹھے ہوئے تھے ( اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور باقی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کھڑے تھے ) اور لوگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ( کی اقتدا میں ان ) کی نماز کے ساتھ نماز ادا کر رہے تھے ۔