Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 8 · Chapter 69

نماز باجماعت کے متعلق کتاب

نماز باجماعت کی اکیلے شخص کی نماز پر فضیلت کا بیان

11 hadiths in this chapter

254

Muwatta Imam Malik #254

Sahih

[254] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، عَنْ رَجُلٍ عِنْدَہُ رِضًا، أَنَّہُ أَخْبَرَہُ، أَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ ﷺ أَخْبَرَتْہُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا مِنِ امْرِئٍ تَکُونُ لَہُ صَلَاۃٌ بِلَیْلٍ یَغْلِبُہُ عَلَیْہَا نَوْمٌ إِلاَّ کَتَبَ اللَّہُ لَہُ أَجْرَ صَلَاتِہِ وَکَانَ نَوْمُہُ عَلَیْہِ صَدَقَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کوئی بھی ایسا شخص جس کی رات کے وقت نماز ( پڑھنے کی مستقل عادت اور دائمی روٹین ) ہو ، ( پھر کسی رات ) نیند اس پر غالب آ کر اُسے وہ نماز نہ پڑھنے دے تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کے حق میں اس کی ( معمول والی ) نماز کا اجر لکھ دیتے ہیں اور اس کی نیند اس پر ( اللہ کی طرف سے ) صدقہ ہو جاتی ہے ۔‘‘

255

Muwatta Imam Malik #255

Sahih

[255] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ، عَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَۃَ، زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہَا قَالَتْ کُنْتُ أَنَامُ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَرِجْلَایَ فِی قِبْلَتِہِ فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِی فَقَبَضْتُ رِجْلَیَّ فَإِذَا قَامَ بَسَطْتُہُمَا ۔ قَالَتْ وَالْبُیُوتُ یَوْمَئِذٍ لَیْسَ فِیہَا مَصَابِیحُ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ پیغمبر ﷺ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے سامنے سو رہی ہوتی اور میرے پاؤں آپ ﷺ کے قبلے ( کی سمت سجدے والی جگہ ) میں ہوتے تھے ، چنانچہ جب آپ ﷺ سجدہ کرنے لگتے تو مجھے ہاتھ سے چھوتے ، سو میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی ، پھر جب آپ ﷺ کھڑے ہو جاتے تو میں اُنھیں پھیلا دیتی اور اُن دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے ۔

256

Muwatta Imam Malik #256

Sahih

[256] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ، زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا نَعَسَ أَحَدُکُمْ فِی صَلَاتِہِ فَلْیَرْقُدْ حَتَّی یَذْہَبَ عَنْہُ النَّوْمُ فَإِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا صَلَّی وَہُوَ نَاعِسٌ لَا یَدْرِی لَعَلَّہُ یَذْہَبُ یَسْتَغْفِرُ فَیَسُبُّ نَفْسَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نماز میں اونگھنے لگے تو اُسے چاہیے کہ ( نماز مختصر کر کے سلام پھیر کر ) سو جائے ، یہاں تک کہ اس سے نیند ( کا غلبہ دور ہو اور وہ ) چلی جائے کیونکہ بلاشبہ جب تم میں سے کوئی شخص اس حال میں نماز پڑھے گا کہ وہ اونگھ رہا ہو تو اُسے علم نہ ہو سکے گا ، ( اور ) ممکن ہے کہ وہ ( اپنے ذہن کے مطابق ) استغفار کرنے لگے لیکن ( مدہوشی میں ) اپنے آپ کو گالی دے بیٹھے ۔‘‘

257

Muwatta Imam Malik #257

Sahih

[257] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی حَکِیمٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَمِعَ امْرَأَۃً مِنَ اللَّیْلِ تُصَلِّی فَقَالَ: مَنْ ہَذِہِ؟۔ فَقِیلَ لَہُ ہَذِہِ الْحَوْلَائُ بِنْتُ تُوَیْتٍ لَا تَنَامُ اللَّیْلَ ۔ فَکَرِہَ ذَلِکَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی عُرِفَتِ الْکَرَاہِیَۃُ فِی وَجْہِہِ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی لَا یَمَلُّ حَتَّی تَمَلُّوا اکْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا لَکُمْ بِہِ طَاقَۃٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

اسماعیل بن ابی حکیم رحمہ اللہ سے روایت ہے ، ان کو یہ خبر پہنچی کہ بے شک رسول اللہ ﷺ نے ایک رات ایک عورت کو نماز ( تہجد ) پڑھتے ہوئے سنا ، تو دریافت فرمایا کہ ’’ یہ کون ہے ؟‘‘ آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ ’’ یہ حَولاَء بنتِ تُوَیت ‘‘ ہے جو رات کو سوتی ہی نہیں ، تو رسول اللہ ﷺ نے اس ( معاملے ) کو ( بہت ) ناپسند جانا ، یہاں تک کہ آپ ﷺ کے چہرہ مبارک سے ناگواری محسوس ہونے لگی ، پھر فرمایا :’’ یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ نہیں اُکتاتے ( ثواب دینے سے نہ تھکتے ہیں ، نہ بیزار ہوتے ہیں ) یہاں تک کہ تم خود ہی ( نیکی کرنے سے ) اُکتا جاتے ہو ، اُتنے ہی عمل کی تکلیف ( اور بوجھ ) اٹھاؤ جس کی تم میں طاقت ہو ۔‘‘

258

Muwatta Imam Malik #258

Sahih

[258] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، کَانَ یُصَلِّی مِنَ اللَّیْلِ مَا شَائَ اللَّہُ حَتَّی إِذَا کَانَ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ أَیْقَظَ أَہْلَہُ لِلصَّلَاۃِ یَقُولُ لَہُمُ الصَّلَاۃَ الصَّلَاۃَ ثُمَّ یَتْلُو ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَأْمُرْ أَہْلَکَ بِالصَّلَاۃِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْہَا لَا نَسْأَلُکَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُکَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْوَی}

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن اسلم رحمہ اللہ اپنے والد اسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ رات کے وقت نماز پڑھتے رہتے جتنا کہ اللہ کو منظور ہوتا ، یہاں تک کہ جب رات کا آخری حصہ آتا تو اپنے گھر والوں کو نماز کے لیے جگاتے اور اُن ( کو جگانے ) کے لیے نماز نماز کہتے رہتے ، پھر یہ آیت مبارکہ تلاوت کرتے : { وَاْمُرْاَھْلَکَ بِالصَّلَاۃِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْہَا لَا نَسْئَلُکَ رِزْقًا نَحْنُ نَرْزُقُکَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلتَّقْویٰ } ( طٰہٰ 20 : 132 ) ’’ اور اپنے اہل و عیال کو نماز کا حکم دیجیے اور ( خود بھی ) اس پر قائم رہیے ، ہم آپ سے رزق نہیں مانگتے ، ہم ہی آپ کو رزق عطا کرتے ہیں اور ( بہترین ) انجام تو ( اہلِ ) تقویٰ کے لیے ہے ۔‘‘

259

Muwatta Imam Malik #259

Zaeef

[259] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ، کَانَ یَقُولُ یُکْرَہُ النَّوْمُ قَبْلَ الْعِشَائِ وَالْحَدِیثُ بَعْدَہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ کہا کرتے تھے کہ نماز عشاء سے پہلے سونا اور اس کے بعد باتیں کرنا مکروہ ہے ۔

260

Muwatta Imam Malik #260

Sahih

[260] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ، کَانَ یَقُولُ صَلَاۃُ اللَّیْلِ وَالنَّہَارِ مَثْنَی مَثْنَی یُسَلِّمُ مِنْ کُلِّ رَکْعَتَیْنِ ۔ قَالَ مَالِکٌ وَھُوَالْاَمْرُعِنْدَنَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے کہ رات اور دن کی نماز دو رکعتیں ہے ، نمازی ہر دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرے ۔

287

Muwatta Imam Malik #287

Sahih

[287] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ قَالَ : صَلَاۃُ الْجَمَاعَۃِ، تَفْضُلُ صَلَاۃَ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِینَ دَرَجَۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ باجماعت نماز اکیلے شخص کی نماز پر ستائیس درجے فضیلت رکھتی ہے ۔‘‘

288

Muwatta Imam Malik #288

Sahih

[288] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ ﷺ قَالَ : صَلَاۃُ الْجَمَاعَۃِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاۃِ أَحَدِکُمْ وَحْدَہُ، بِخَمْسَۃٍ وَعِشْرِینَ جُزْء اً ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ نماز باجماعت ، تم میں سے کسی اکیلے کی نماز سے پچیس حصے افضل ہے ۔‘‘

289

Muwatta Imam Malik #289

Sahih

[289] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أبِی ہُرَیْرَۃَ, أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ، لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِحَطَبٍ فَیُحْطَبَ، ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلَاۃِ فَیُؤَذَّنَ لَہَا، ثُمَّ آمُرَ رَجُلاً فَیَؤُمَّ النَّاسَ، ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَی رِجَالٍ فَأُحَرِّقَ عَلَیْہِمْ بُیُوتَہُمْ، وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ، لَوْ یَعْلَمُ أَحَدُہُمْ أَنَّہُ یَجِدُ عَظْماً سَمِیناً، أَوْ مِرْمَاتَیْنِ حَسَنَتَیْنِ، لَشَہِدَ الْعِشَائَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! یقیناً میں نے ارادہ کر لیا تھا کہ ( ایندھن کے طور پر ) خشک لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں تو ان کو جمع کر لیا جائے ، پھر نماز کا حکم دوں ، چنانچہ اس کے لیے اذان کہی جائے ، پھر کسی شخص کو حکم دوں تو وہ لوگوں کی امامت کرائے ، پھر خود میں پیچھے ( ان ) لوگوں کی طرف چلا جاؤں ، ( جو جان بوجھ کر جماعت میں حاضر نہیں ہوتے ) پھر میں اُن پر ( ان کی گھروں میں موجودگی میں ) ان کے گھروں کو آگ لگا دوں ، قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اگر ان ( پیچھے رہنے والوں ) میں سے کسی کو معلوم ہو جائے کہ وہ ( مسجد میں ) موٹی ہڈی ( گوشت والی عمدہ بڑی ہڈی ) یا دو خوبصورت پائے ( کھر ، کھراؤڑے ) پا لے گا تو وہ ضرور نماز عشاء میں ( بھی ) حاضر ہو جائے گا ۔‘‘

290

Muwatta Imam Malik #290

Sahih

[290] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ : أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ، صَلَاتُکُمْ فِی بُیُوتِکُمْ، إِلاَّ صَلَاۃَ الْمَکْتُوبَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

بسر بن سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تمھاری سب سے افضل نماز وہ ہے جو گھروں میں پڑھی جائے سوائے فرض نماز کے ۔